• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

جے آئی کا گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر او آئی سی اجلاس بلانے کا مطالبہ

شائع August 27, 2018

لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

منصورہ میں جماعت اسلامی کے 77 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے انعقاد پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلانا چاہیے تاکہ ان شیطانی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کوئی طریقہ کار وضع کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: ہالینڈ کی حکومت نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے سے خود کو الگ کرلیا

انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے، لہٰذا اس معاملے پر ڈچ سفیر کو طلب کرکے احتجاج کرنا کافی نہیں۔

دنیا بھر میں مسلم تحریکوں کی حکمرانی کے خلاف بین الاقوامی اسٹیبلمشنٹ کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری قوتیں نہیں چاہتی کہ اسلامی تحریکیں جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئیں، یہی وجہ ہے کہ مصر میں ڈاکٹر محمد مرسی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹا گیا جبکہ فلسطین کے انتخابات میں حماس کی فتح کو مغرب نے مسترد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان کا لاہور سے اسلام آباد تک فیصلہ کن مارچ کا اعلان

سراج الحق نے کہا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے قیام کے باوجود جماعت اسلامی غیر جمہوری طریقے سے اقتدار میں آنے کے خلاف ہے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید پراچہ، پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب اور ذکر اللہ مجاہد نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔


یہ خبر 27 اگست 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024