• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ماہرہ خان اور بلال اشرف ’سپراسٹار‘ کا حصہ

شائع August 22, 2018
یہ دونوں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کریں گے —فوٹو/ اسکرین شاٹ
یہ دونوں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کریں گے —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار بلال اشرف پہلی مرتبہ ایک ساتھ فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

یہ دونوں پروڈیوسر مومنہ درید کی آنے والی فلم کا حصہ بننے جارہے ہیں، جس کا نام ’سپراسٹار‘ رکھا گیا ہے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے مومنہ درید کا کہنا تھا کہ ’میری آنے والی فلم کی پروڈکشن کا کام جلد شروع ہوگا، اس فلم میں ماہرہ خان اور بلال اشرف مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے‘۔

مومنہ درید نے مرکزی کاسٹ کے علاوہ تو مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی، البتہ احتشام الدین اس فلم کی ہدایات دیتے نظر آئیں گے۔

جبکہ اس فلم کی کہانی، اسکرین پلے اور میوزک اعظم سمیع خان تحریر کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024