• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’بتی گل میٹر چالو‘ میں عاطف اسلم کا گانا

شائع August 22, 2018
فوٹو/ اسکرین شاٹ
فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا ایک اور گانا بولی وڈ فلم کا حصہ بن گیا۔

بولی وڈ اداکار شاہد کپور کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کا ایک نیا گانا ریلیز ہوگیا، جس کی گلوکاری عاطف اسلم نے کی ہے۔

’دیکھتے دیکھتے‘ نامی اس گانے کی ویڈیو بھی کافی رومانوی ہے۔

اس گانے میں شاہد کپور اداکارہ شردہا کپور کے ساتھ ہونے کا خواب دیکھتے ہیں۔

گانے کی سب سے خاص بات عاطف اسلم کی گلوکاری ہے، جو ہمیشہ کی طرح بہترین رہی۔

واضح رہے کہ ’بتی گل میٹر چالو‘ کی کہانی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے غلیظ کاروبار اور ان کے کاروبار سے متاثر عوام کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں شاہد کپور ایک وکیل کے کردار میں نظر آئیں گے، جو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف قانونی جنگ کرتے دکھائیں گے۔

’بتی گل میٹر چالو‘ میں یمی گوتم ایک وکیل کا کردار ادا کریں گی، جو شاہد کپور کے ساتھ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف قانونی جنگ کرتی نظر آئیں گی۔

شردھا کپور ایک ایسی بھارتی گھریلو خاتون کے کردار میں نظر آئیں گی، جو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے گورکھ دھندے سے متاثر ہوتی ہیں۔ لم کی ہدایات ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ جیسی کامیاب فلم کے ڈائریکٹر شری نارائن دیں گے۔

فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ رواں سال 31 اگست کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024