• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عرفان خان صحت مند زندگی کی طرف لوٹنے لگے

شائع August 21, 2018
اداکار رواں برس مارچ سے علاج کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں—فائل فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ
اداکار رواں برس مارچ سے علاج کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں—فائل فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ

بولی وڈ عرفان خان جنہیں رواں برس مارچ میں نیورو اینڈو کرائن کا مرض لاحق ہوگیا تھا اور وہ علاج کے لیے بھارت سے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔

عرفان خان گزشتہ چند ماہ سے لندن میں زیر علاج ہیں اور ان کی 6 کیمو تھراپی ہونی تھیں۔

رواں ماہ 10 اگست تک ان کی 6 میں سے 5 کیمو تھراپی کامیابی سے مکمل ہوئی تھیں اور اب اطلاعات ہیں کہ ان کی چھٹی کیموتھراپی بھی مکمل ہوگئی ہے اور وہ کمزور حالت کے بعد صحت مند زندگی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔

دوران علاج عرفان خان نے مداحوں اور لوگوں کے لیے جذباتی پیغامات بھی بھیجے اور ایک موقع پر انہوں نے بیماری کو غنیمت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ بیمار نہیں ہوتے تو وہ اس طرح قدرت اور زندگی کو سمجھ نہیں پاتے۔

دوران علاج ایک صحافی کو لکھے گئے خط میں انہوں نے مایوسی کی باتیں بھی کی تھیں۔

بیماری کی وجہ سے اداکار کی آنے والی فلموں کی شوٹنگ مؤخر کردی گئی تھی—فائل فوٹو: ہندوستان ٹائمز
بیماری کی وجہ سے اداکار کی آنے والی فلموں کی شوٹنگ مؤخر کردی گئی تھی—فائل فوٹو: ہندوستان ٹائمز

بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والے خط میں عرفان خان کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا لگتا ہے، جیسے ان کا سفر ختم ہونے کو ہے۔

عرفان خان نے دوران علاج، اپنی صحت، زندگی اور فطرت پر بھی کھل کر باتیں کی تھی اور کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ دنیا کے تمام لوگ فطرت پر یقین کریں، کیوں کہ اس کے علاوہ کوئی بھی کچھ بھی نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ’خدا ہم سب سے بات کرتا ہے‘عرفان خان

کئی ماہ تک زیر علاج رہنے اور مایوسی کی باتیں کرنے والے عرفان خان کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ان کی صحت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے۔

بولی وڈ لائف نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عرفان خان جلد ہی ‘ہندی میڈیم 2’ سے فلمی دنیا میں واپسی کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ہندی میڈیم کی ٹیم نے حال ہی میں لندن میں عرفان خان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ فلم کا اسکرپٹ شیئر کیا ۔

مزید پڑھیں: جیسے میرا سفر ختم ہونے کو ہے، عرفان خان

رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ اداکار نے فلم کی ٹیم کو فلم میں کام کرنے کا اشارہ دیا، تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اداکار مکمل طور پر کب تک صحت یاب ہوں گے اور کب وطن واپس آئیں گے۔

ہندی میڈیم میں صبا قمر نے ان کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ
ہندی میڈیم میں صبا قمر نے ان کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ

خیال کیا جا رہا ہے کہ اگلے چند ماہ میں عرفان خان ہندی میڈیم ٹیم کے ساتھ فلم پر کام شروع کردیں گے۔

خیال ہے رہے کہ ہندی میڈیم کے سیکوئل کا اعلان عرفان خان کی بیماری سے قبل ہی کیا گیا تھا، تاہم ان کے بیمار ہوجانے کے بعد نہ صرف اس فلم بلکہ دیگر کچھ فلموں کی شوٹنگ بھی مؤخر کردی گئی تھی۔

ہندی میڈیم 2 عرفان خان اور صبا قمر کی 2017 میں ریلیز ہونے والی اسی نام سے بنائی گئی فلم کا سیکوئل ہے، جس میں پہلی بار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بھی کام کرتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘میں چند ماہ ایک یا 2 سال میں مر سکتا ہوں’

اس بار فلم کی کہانی کو پہلی فلم سے کچھ مختلف بناکر عرفان خان کو ایک ٹیج ایج لڑکی کے والد کے روپ میں دکھایا گیا جائے گا، ان کی بیٹی کا کردار سارہ علی خان نبھائیں گی۔

عرفان خان کی بیوی کا کردار کون نبھائے گی، اس حوالے سے تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی، پہلی فلم میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر ان کی بیوی بنی تھیں۔

اداکار کب وطن آئیں گے، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے—فائل فوٹو: زی نیوز
اداکار کب وطن آئیں گے، کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے—فائل فوٹو: زی نیوز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024