• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ٹی آئی کے رہنما نے شہری کو زدوکوب کرنے پر عدالت سے معافی مانگ لی

شائع August 21, 2018 اپ ڈیٹ August 27, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ سندھ اسمبلی عمران علی شاہ نے شہری کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر سپریم کورٹ کی جانب سے لیے گئے ازخود نوٹس میں معافی مانگ لی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مذکورہ واقعے کا نوٹس لے کرشہری پر تشدد کرنے والے ایم پی اے عمران علی شاہ کو 3 روز میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عمران علی شاہ حالیہ انتخابات میں کراچی سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس-129 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکنِ صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں: پی ٹی آئی رکن اسمبلی عمران علی شاہ کا شہری پر تشدد

خیا ل رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں عمران علی شاہ ایک شہری داؤد چوہان پر تھپڑوں کی بارش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، رکنِ صوبائی اسمبلی کے ہمراہ ان کے گارڈز بھی موجود تھے جنہوں نے شہری کو دھمکیاں بھی دیں۔

ویڈیو پر عوامی ردعمل کے باعث تحریک انصاف سندھ کےصدر فردوس شمیم نقوی نے مذکورہ معاملے پر ڈسپلنری کمیٹی کا فیصلہ آنے تک عمران عملی شاہ کی بنیادی رکنیت معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب عمران علی شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو کیا وہ اپنے دفاع کے لیے کیا اس میں ان کا شہری کو زدوکوب کرنے یا مجرمانہ سرگرمی کا عنصر شامل نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہری کو تھپڑ مارنے کا واقعہ:تحریک انصاف کے ایم پی اے کی رکنیت معطل

عمران علی شاہ کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ انہوں نے گاڑی چلاتے ہوئے ایک شخص کو غریب آدمی کے گاڑی پر بار بار ٹکر مارتے اور اسے روکتے ہوئے دیکھا جس پر ان سے رہا نہیں گیا۔

ان کے مطابق انہوں نے گاڑی سے اتر کر مذکورہ شخص سے غریب آدمی کا راستہ روکنے پر معافی مانگنے کا کہا جس پر اس شخص نے ان کو گالی دی اور دھکا دیا تو جواب میں اس کو بھی دھکا دیا۔

تحریک انصاف کے ایم پی اے نے وضاحتی ویڈیو میں کہا تھا کہ ’میں تشدد نہیں دیکھ سکتا اور اگر میری اس حرکت سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہوں تو معافی چاہتا ہوں‘۔

مزید پڑھیں: شہری کو زدوکوب کرنے والے ایم پی اے عمران شاہ نے معافی مانگ لی

بعدازاں وہ تحریک انصاف کے رہنما فدوس شمیم نقوی کے ہمراہ داؤد چوہان کے گھر بھی گئے اور غیر ارادی طور پر سرزد ہونے والے اس اقدام پر ان سے معافی مانگی جس کے بعد انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہری نے انہیں معاف کردیا اور معاملہ حل ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ عمران علی شاہ معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرمحمد علی شاہ کے بیٹے اور خود بھی ایک سرجن ہیں جو انتخابات میں حصہ لینے کی غرض سے برطانوی ہسپتال میں اپنی مستقل نوکری اور برطانوی شہریت کوخیر باد کہہ کر وطن واپس آئے تھے۔


یہ خبر 21 اگست 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024