• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کافی ود کرن اس سال اتنا خاص کیوں ہوگا؟

شائع August 21, 2018

بولی وڈ ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر کا شو کافی ود کرن اپنے نئے سیزن کے ساتھ رواں سال واپسی کرنے جارہا ہے۔

اس سال کافی ود کرن سیزن 6 اس لیے بھی زیادہ خاص ہوگا، کیوں کہ یہاں ایک ساتھ وہ اسٹارز بھی آئیں گے جو اب تک اس شو پر کبھی ساتھ نہیں آئے۔

ایک مثال بولی وڈ کے دو کامیاب خانز سلمان خان اور شاہ رخ خان کی ہے، جو اس بار کافی ود کرن میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس شو پر سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک ساتھ آئیں گے، جبکہ ان کا ساتھ اداکارہ کترینہ کیف دیں گی۔

کترینہ کیف شاہ رخ کے ساتھ فلم ’زیرو‘ جبکہ سلمان کے ساتھ ’بھارت‘ میں کام کررہی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ان کترینہ ان دونوں اداکاروں کے ساتھ شو پر جلوہ گر ہوں گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شو پر اور بہت سے اسٹارز ایک ساتھ جلوہ گر ہوکر مداحوں کو حیران کردیں گے۔

رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما اپنے شوہر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ اس شو پر آئیں گی۔

یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی، تاہم شادی کے بعد سے یہ دونوں ایک ساتھ کسی شو پر جلوہ گر نہیں ہوئے۔

ان کے علاوہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور بھی اپنے ساتھی اداکار ایشان کے ساتھ کافی ود کرن کی پہلی قسط میں جلوہ گر ہوں گی۔

ان دونوں نے ایک ساتھ رواں سال کی فلم ’دھڑک‘ میں کام کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بھی کافی ود کرن میں ایک ساتھ آنے کی رپورٹ منظر عام پر آئی تھی۔

خبروں کے مطابق یہ دونوں اداکار اپنی شادی سے قبل اس شو پر آکر اپنے رشتے کا اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ کافی ود کرن کا پریمیئر رواں سال 21 اکتوبر کو ہوگا۔

تاہم کرن جوہر نے اس کی شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حال ہی میں امریکی گلوکار نک جونس سے منگنی کرنے والی دیسی گرل پریانکا چوپڑا بھی اس شو میں اپنے منگیتر کے ساتھ آنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اگر ایسا ہوا تو یہ پہلا شو ہوگا، جس میں پریانکا اور نک ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024