• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پروڈیوسر پر‘ریپ’ کا الزم لگانے والی اداکارہ پر لڑکے کے ساتھ ‘ریپ’ کا الزام

شائع August 20, 2018
اسیہ ارگینتو نے لڑکے کے ساتھ 17 سال کی عمر میں جنسی تعلقات قائم کیے—فائل فوٹو: 105 نیٹ
اسیہ ارگینتو نے لڑکے کے ساتھ 17 سال کی عمر میں جنسی تعلقات قائم کیے—فائل فوٹو: 105 نیٹ

دنیا میں تہلکہ مچانے والی مہم ‘می ٹو’ کا آغاز کرنے والی اداکاراؤں میں شامل اٹلی کی اداکارہ پر ایک کم عمر اداکار و گلوکار نے ‘ریپ’ اور جنسی طور پر زدوکوب کرنے کی شکایت درج کروادی۔

اٹلی کی 42 سالہ معروف اداکارہ اور پروڈیوسر اسیہ ارگینتو پر امریکا کے 22 سالہ اداکار اور گلوکار جمی بینت نے شکایت دررج کروائی۔

خیال رہے کہ اسیہ ارگینتو نے معروف ہولی وڈ پروڈیوسر 66 سالہ ہاروی وائنسٹن پر ‘ریپ’ اور کئی سال تک جنسی طور پر زدوکوب رکھنے اور بلیک میل جیسے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔

اسیہ ارگینتو ان خواتین و اداکاراؤں میں شامل ہیں، جنہوں نے اکتوبر 2017 میں پہلی بار ہاروی وائنسٹن کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگا کر دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا تھا۔

اسی اسکینڈل کے بعد ہی اسیہ ارگینتو سمیت دیگر اداکاراؤں اور خواتین نے ‘می ٹو’ مہم کا آغاز کیا، جس کے تحت دنیا بھر کی خواتین و اداکاراؤں نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

اسیہ ارگینتو کو می ٹو مہم کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے—فوٹو: سی ٹی وی ایس
اسیہ ارگینتو کو می ٹو مہم کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے—فوٹو: سی ٹی وی ایس

اسیہ ارگینتو سمیت دیگر اداکاراؤں کی جانب ‘ریپ’ کے الزامات لگائے جانے کے بعد ہولی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن پر مقدمہ خصوصی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہاروی وائنسٹن پر جنسی جرائم کی مزید فرد جرم عائد

خصوصی عدالت نے ہاروی وائنسٹن پر جنسی جرائم کے تحت فرد جرم بھی عائد کر رکھی ہے، تاہم پروڈیوسر نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے تمام اداکاراؤں کے ساتھ رضامندی کے تحت جنسی تعلقات قائم کیے۔

لیکن ہاروی وائنسٹن کیس کا مکمل فیصلہ آنے سے قبل ہی ان پر ‘ریپ’ کے الزامات لگانے والی اداکارہ اسیہ ارگینتو پر ایک کم عمر امریکی گلوکار اور اداکار نے ‘ریپ’ اور جنسی طور پر زدوکوب کرنے کی شکایت درج کروادی۔

نشریاتی ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں امریکی میگزین ‘ٹائمز’ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 22 سالہ اداکار و گلوکار جمی بینت نے اٹلی کی 42 سالہ اداکارہ اسیہ ارگینتو پر کچھ سال قبل ‘ریپ’ اور جنسی طور پر زدوکوب کرنے کی شکایت درج کرواتے ہوئے ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

اداکارہ نے معاملہ سامنے آنے کے بعد تاحال کوئی بیان نہیں دیا—فوٹو: دی راپ
اداکارہ نے معاملہ سامنے آنے کے بعد تاحال کوئی بیان نہیں دیا—فوٹو: دی راپ

نوجوان اداکار کی جانب سے اداکارہ کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں ہتک عزت کی بناء پر اداکارہ سے 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی رقم کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نوٹس میں 22 سالہ اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کے اور 42 سالہ اداکارہ کے درمیان 2013 میں کیلی فورنیا کے ایک ہوٹل کے اندر جسمانی تعلقات قائم ہوئے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جس وقت دونوں کے درمیان جسمانی تعلقات قائم ہوئے، اس وقت نوجوان گلوکار کی عمر 18 سال سے بھی کم تھی اور انہوں نے 2 ماہ قبل ہی 17 ویں سالگرہ منائی تھی۔

مزید پڑھیں: ایشلے جڈ کا ہاروی وائنسٹن پر جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ

نوٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ نے نہ صرف گلوکار و اداکار کے ساتھ کم عمری میں ‘ریپ’ کیا، بلکہ انہیں جنسی طور پر زدوکوب کیے جانے سمیت انہیں ہراساں بھی کیا گیا، جس وجہ سے انہیں ذہنی طور پر صدمہ پہنچا اور ان کی کارکردگی متاثر ہوئی، جس وجہ سے ان کی کمائی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے۔

دونوں نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا—فائل فوٹو: ولچر/زمبو
دونوں نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا—فائل فوٹو: ولچر/زمبو

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو امریکی اداکار اور اٹلی کی اداکارہ کے درمیان ہوٹل میں جنسی تعلق قائم کیے جانے کے موقع پر لی گئی ایک سیلفی بھی موصول ہوئی، جب کہ ادارے کو دونوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے اور بھی کئی دستاویزی ثبوت موصول ہوئے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق ان دستاویزات سے متعلق اٹلی کی اداکارہ اور امریکی اداکار سے 3 قریبی افراد نے تصدیق کی کہ یہ صحیح ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہاروی وائنسٹن نے کیٹ بلینشٹ کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا

دوسری جانب معاملہ سامنے آنے پر اٹلی کی اداکارہ نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا جب کہ ان کے وکیل سے بھی اس معاملے پر مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا، تاہم ان سے بھی رابطہ نہیں ہوسکا۔

اداکارہ نے ہاروی وائنسٹن پر بھی ریپ کا الزام عائد کر رکھا ہے—فائل فوٹو: کوریئر
اداکارہ نے ہاروی وائنسٹن پر بھی ریپ کا الزام عائد کر رکھا ہے—فائل فوٹو: کوریئر

علاوہ ازیں 22 سالہ امریکی اداکار نے بھی اس معاملے پر میڈیا سے خود بات کرنے سے معزرت کرلی۔

مزید پڑھیں: سلمیٰ ہائیک بھی ہاروی وائنسٹن کے متاثرین میں سے ایک

خیال رہے کہ 22 سالہ جمی بینت اور 42 سالہ اسیہ ارگینتو نے 2004 میں آنے والی ہولی وڈ فلم ‘دی ہارٹ از ڈیسیٹ فل ابو آل تھنگز’ میں بھی کام کیا تھا۔

اس فلم میں اداکارہ نے ایک طوائف کا کردار ادا کیا تھا اور جمی بینت ان کے بیٹے بنے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024