• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

مناسک حج کا آغاز

شائع August 19, 2018

دنیا بھر سے 20 لاکھ سے زائدعازمین حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے، جس کے بعد مناسک حج کا آغاز ہوگیا۔

اتوار کو نماز فجر کے بعد سے عازمین کا مکہ سے منیٰ روانگی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ عازمین کے قیام کے لیے منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی لگ گئی ہے۔

مزید پڑھیں : 1439 ہجری: عازمین حج کا مکہ سے منیٰ روانگی کا سلسلہ جاری

عازمین آج رات منیٰ میں قیام کریں گے اور تمام نمازیں اپنے خیموں میں باجماعت ادا کریں گے۔

پیر کو تمام عازمین نماز فجر کی ادائیگی اور سورج نکلنے کے بعد میدان عرفات کا رخ کریں گے، جہاں حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ ادا کیا جائے گا۔

عازمین مسجد نمرہ میں ’خطبہ حج‘ سنیں گے اور ظہر و عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔

فجر کی نماز کے بعد سے ہی عازمین مکہ مکرمہ سے منیٰ کا رخ کررہے ہیں، جن میں سے ایک معذور خاتون بھی شامل ہیں — اے پی فوٹو

آج کے دور میں سوشل میڈیا اور لائیو ویڈیو اسٹریمنگ نے حج کرنے کے عمل کو رئیل ٹائم میں شیئر کرنا ممکن بنا دیا ہے— اے ایف پی فوٹو

منیٰ جانے کے لیے بس کے منتظر عازمین — اے پی فوٹو

ہ عازمین کے قیام کے لیے منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی لگ گئی ہے— اے پی فوٹو

حج کا رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ پیر کو ادا کیا جائے گا— اے پی فوٹو

خانہ کعبہ کے سامنے موجود عازمین — اے ایف پی فوٹو

عازمین مسجد الحرام میں نماز ادا کرتے ہوئے — اے ایف پی فوٹو

ایک بزرگ اپنی بیٹی کے ساتھ بس کی جانب بڑھ رہے ہیں تاکہ مکہ مکرمہ سے منیٰ جاسکیں — اے پی فوٹو

اسمارٹ فونز کا استعمال بھی دوران حج کافی عام ہوچکا ہے — اے ایف پی فوٹو

عمر چاہے جو بھی ہو مگر حج ہر مسلمان کا خواب ہوتا ہے اور اس کے لیے وہ ہر مشکل سے گزر جانے کے لیے تیار رہتے ہیں — اے پی فوٹو

مناسک حج کے آغاز سے قبل عازمین خانہ کعبہ کا طواف کررہے ہیں — اے ایف پی فوٹو

جسمانی و مالی طور پر مستحکم ہر بالغ مسلمان پر زندگی میں ایک بار حج کی ادائیگی فرض ہے— اے ایف پی فوٹو