• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

تحریک انصاف کے عارف علوی صدارتی امیدوار نامزد

شائع August 18, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ وزیراعظم عمران خان نے اگلے صدر مملکت کے لیے عارف علوی کے نام کی منظور دی ہے۔

دوسری طرف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامرلیاقت نے ٹوئٹ کیا کہ ’پاکستان کے نئے صدر مملکت ان شا اللہ ڈاکٹر رحمان عارف علوی ہوں گے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’کوشش ہے ہمارے ڈاکٹر صاحب بلامقابلہ صدرمنتخب ہوجائیں‘۔

واضح رہے کہ صدر مملکت کے عہدے کی میعاد 8 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔

نئے مملکت صدر کے لیے 4 دستمبر کو صدارتی انتخاب ہوگا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر علوی نے قومی اسمبلی کی نشست 247 (کراچی جنوبی ٹو) میں متحدہ قومی موومنٹ کے فاروق ستار کو شکست دی تھی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کی بھی منظوری دے دی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Syed Aug 19, 2018 05:21pm
اعتزاز احسن بہترین انسان اور بے مثال وکیل اور سیاستدان ہیں... عمران خان چاہیں تو اُن کے مقابلے میں اُمیدوار نہ کھڑا کر کے اپنے ‘نئے پاکستان’ کا بہترین آغاز کر سکتے ہیں!!!!

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024