• KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
  • KHI: Maghrib 6:45pm Isha 8:02pm
  • LHR: Maghrib 6:17pm Isha 7:39pm
  • ISB: Maghrib 6:23pm Isha 7:47pm
Live Election 2018

وزیر اعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

شائع August 18, 2018

پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم عمران خان اپنے عہدے کی تقریب حلف برداری کے بعد وزیر اعظم ہاؤس پہچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

عمران خان جب وزیر اعظم ہاؤس پہنچے تو سب سے پہلے قومی ترانے کی دھن بجائی گئی، جس کے بعد مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر دیا۔

اس موقع پر عمران خان اپنی روایتی انداز میں ہی نظر آئے اور انہوں نے اپنے چہرے پر مسکراہٹ برقرار رکھی۔

گارڈ آف آنر کے بعد عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس کے اسٹاف اور دیگر ارکان سے ملاقات کی اور مصافحہ بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025