• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر جشن

شائع August 18, 2018

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ملک کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں پی ٹی آئی کارکنان نے خوب جشن منایا۔

عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر کراچی میں تحریک انصاف کے مرکز انصاف ہاؤس میں جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر کارکنوں کی بڑی تعداد انصاف ہاؤس پہنچی جہاں ایک دوسرے کو مبارکبادیں دی گئیں۔

پشاور سیمت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں عمران خان کی وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر جشن کا سماں دیکھنے میں آیا اور کارکنوں نے ایک دوسرے میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

لاہور اور کوئٹہ سمیت پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر جشن منایا گیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔

عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر کراچی میں پی ٹی آئی کے کارکنان مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی
عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر کراچی میں پی ٹی آئی کے کارکنان مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی
عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر کوئٹہ میں بھی تحریک انصاف کے کارکنان نے جشن منایا — فوٹو: اے ایف پی
عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر کوئٹہ میں بھی تحریک انصاف کے کارکنان نے جشن منایا — فوٹو: اے ایف پی
عمران خان وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
عمران خان وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
پی ٹی آئی کارکنان نے پارلیمنٹ کے باہر مٹھائی بھی تقسیم کی — فوٹو: اے ایف پی
پی ٹی آئی کارکنان نے پارلیمنٹ کے باہر مٹھائی بھی تقسیم کی — فوٹو: اے ایف پی
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچے — فوٹو: اے ایف پی
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچے — فوٹو: اے ایف پی
پی ٹی آئی کارکنان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر عمران خان کے حق میں نعرے لگا رہے اور مٹھائی تقسیم کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی
پی ٹی آئی کارکنان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر عمران خان کے حق میں نعرے لگا رہے اور مٹھائی تقسیم کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی
تحریک انصاف کے کارکنان و حامی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر عمران خان کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں — فوٹو: اے پی
تحریک انصاف کے کارکنان و حامی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر عمران خان کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں — فوٹو: اے پی