• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

'دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی'

شائع August 17, 2018

ایک 5 سالہ لڑکی کو اس وقت 'دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی' قرار دیا گیا جب ایک فوٹوگرافر نے اس کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیں۔

جارے نامی یہ لڑکی افریقی ملک نائیجریا سے تعلق رکھتی ہے اور اس کی تصاویر فوٹوگرافر موفے بامیوایوا نے جولائی کے آخر میں اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شیئر کیں۔

ان تصاویر میں لڑکی کی مسحور کردینے والی آنکھوں اور انداز کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بالوں کا انداز بھی متاثرکن ہے۔

اس تصاویر کے کیپشن میں فوٹوگرافر نے لکھا ' اوہ ہاں، یہ انسان ہے، یہ لڑکی ایک فرشتہ ہے'۔

ان تصاویر کو ہزاروں افراد نے لائیک کیا اور کمنٹس کی تعداد بھی بہت زیادہ رہی۔

کمنٹس میں اکثر افراد نے اسے 'دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی' قرار دیا۔

فوٹوگرافر نے یہ بتاکر لوگوں کو حیران کیا کہ ان تصاویر کو کھینچنے کے لیے اس نے لڑکی کو عمر سے زیادہ بڑا دکھانے کی کوشش کی۔

اس لڑکی کے بارے میں تو فوٹوگرافر نے زیادہ کچھ نہیں بتایا مگر ان کا کہنا تھا کہ وہ پروفیشنل ماڈل نہیں۔

یہ لڑکی اپنی 2 بہنوں کے ساتھ رہتی ہے جن کی عمریں 7 اور 10 سال ہے اور ان کا اپنا ایک انسٹاگرام اکاﺅنٹ بھی ہے۔

فوٹوگرافر کی حوصلہ افزائی پر لڑکی کی ماں نے بھی انسٹاگرام اکاﺅنٹ بنایا، جن کے فالورز کی تعداد ہزاروں ہوچکی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں ایک 8 سالہ لڑکی کو دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قرار دیا گیا تھا جو 3 سال کی عمر سے بطور ماڈل کام کررہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024