• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یورپی سیاح ایوا بیانکا کے خلاف نیب کا کیس ختم؟

شائع August 16, 2018

13 اگست کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والی سیاح ایوا بیانکا زوبک کے 'کی کی چیلنج' کی ویڈیو وائرل ہوئی اور اس پر مثبت کے ساتھ منفی ردعمل سامنے آنے پر قومی احتساب بیورو نے نوٹس بھی لیا۔

تاہم اب ایوا بیانکا نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب نے یہ کیس ختم کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کی کی چیلنج کرنے والی غیر ملکی سیاح ’ایوا‘ آخر ہے کون؟

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایوا بیانکا نے کہا 'نیب نے پی آئی اے کے خلاف اس چیلنج ویڈیو پر فائل کیس کو واپس لے لیا ہے اور میں اس پر بہت خوش ہوں'۔

ایوا بیانکا انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری کا اسکرین شاٹ
ایوا بیانکا انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری کا اسکرین شاٹ

انہوں نے کہا 'پاکستانی لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جنھوں نے سوشل میڈیا پر اس مشکل وقت مجھے بھرپور سپورٹ کیا'۔

ان کا کہنا تھا'وہ اس واقعے کے دوران کچھ فکرمند تھیں اور باہر نکلنے سے گھبرانے لگی تھی'۔

خیال رہے کہ پولش نژاد برطانوی سیاح ایوا بیانکا زو بک پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے 13 اگست کو ایک ویڈیو فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی جو تیزی سے وائرل ہوئی۔

مزید پڑھیں : یورپی سیاح کے ’کی کی‘ چیلنج پر پی آئی اے کو مشکل کا سامنا

اس پوسٹ کے مطابق درحقیقت انہوں نے دنیا کا پہلا 'ائیرپلین کی کی چیلنج' پی آئی اے کی ائیرہوسٹس کے انداز سے کیا ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

تاہم اس پر کچھ افراد کی جانب سے تنقید سامنے آئی جس پر پوسٹس کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔

اسی طرح چیئرمین نیب کی جانب سے بھی اس معاملے کا نوٹس لے کر پی آئی اے سے جواب طلب کیا گیا۔

نیب کے ترجمان نے ڈان کو بتایا ' ہم جاننا چاہتے ہیں کہ خاتون کو خالی طیارے میں جانے اور ائیرپورٹ پر رقص کرنے کی اجازت کس نے دی'۔

جس پر ایوا بیانکا نے اسی رات انسٹاگرام پر ایک وضاحتی پوسٹ بھی کی۔

ایوا بنیادی طور پر انسٹا بلاگر ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد انہیں فالو کرتے ہیں۔ ایوا پاکستان کا ایک آزاد، لبرل، کثیرالثقافتی چہرہ دکھا رہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی سیاح یہاں آئیں۔

کچھ عرصے پہلے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا تھا ' پاکستان آنے سے پہلے مجھے ہر ایک کہتا تھا کہ وہاں خیال رکھنا، وہ بہت خطرناک ملک ہے خصوصاً خواتین کے لیے، لہذا مجھے کسی اور جگہ چلے جانا چاہئے، مگر میں نے یہاں کی جو تصاویر دیکھیں وہ انتہائی زبردست تھیں اور میرا خیال تھا کہ یہ اپنی طرز کا منفرد تجربہ ہوگا، یہ سچ ہے کہ اکیلے آتے ہوئے میں کچھ نروس تھی اور مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہاں کیسے حالات کا سامنا ہوگا'۔

تاہم یہاں آمد کے بعد پاکستان کے بارے میں ان کے خیالات مکمل طور پر بدل کر رہ گئے 'یہاں آنے کا فیصلہ بطور سیاح کیے جانے والے چند بہترین فیصلوں میں سے ایک ثابت ہوا، مجھے یہاں کے لوگوں اور میڈیا کے بارے میں جو کچھ بتایا گیا تھا وہ سب غلط نکلا، یہاں کی قدرتی خوبصورتی، تاریخ اور لوگوں نے مجھے متاثر کیا، مجھے خوشی ہے کہ میں انہیں دنیا کے سامنے پیش کرسکی اور پلیٹ فارمز جیسے انسٹاگرام اور یوٹیوب وغیرہ سے اس کے بارے میں تصور بدلنے میں مدد کرنے لگی'۔

تبصرے (2) بند ہیں

Mueed Aug 16, 2018 09:48pm
If NAB has actually done this, that's great. PIA must work on SOP to facilitate more and more promotional stunts like this so that people could help Pakistan without the fear of being reprimanded. Pakistan is beautiful, tell the World. Appreciate and praise and support who are help Pakistan to show its beautiful face to the World, whether foreign or local. Enough with confusion that decade long security situation brought to the country, it is time to spring back...to life, to progress, to ensure a better Pakistan
Rameay Aug 17, 2018 04:36pm
KIKI challenge was good. Keep coming to Pakistan.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024