• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پریانکا چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت کروڑوں میں

شائع August 16, 2018
پریانکا چوپڑا نے تاحال منگنی کی تصدیق نہیں کی—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
پریانکا چوپڑا نے تاحال منگنی کی تصدیق نہیں کی—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی محبت کے چرچے تو گزشتہ چند ماہ سے جاری ہیں۔

تاہم گزشتہ چند ہفتوں سے یہ چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں کہ ان دونوں نے حال ہی میں لندن میں خفیہ منگنی کرلی، یہ اطلاعات پہلے ہی تھیں کہ دونوں جولائی کے آخر یا اگست کے وسط تک منگنی کرلیں گے۔

گزشتہ ہفتے ایک سیمینار میں نک جونس کو ایک مداح نے منگنی کی مبارک باد بھی دی تھی، جس پر انہوں نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

اس سے قبل پریانکا چوپڑا کو ممبئی ایئرپورٹ پر سنگاپور واپسی کے وقت انگوٹھی چھپاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

تاہم اب اداکارہ کی انگلی میں پہلی بار منگنی کی انگوٹھی دیکھی گئی ہے، جس متعلق اطلاعات ہیں کہ اس کی قیمت کروڑوں روپے میں ہے۔

بولی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے 15 اگست کو پریانکا چوپڑا کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں، جس میں پگی چوپس کی انگلی میں انگوٹھی دیکھی جا سکتی ہے۔

Peecee and I getting our pouts in order ! 😂 #potraitlighting💡 #shotoniphonex

A post shared by Raveena Tandon (@officialraveenatandon) on

اگرچہ روینہ ٹنڈی نے تصویر میں نظر آنے والی ہیروں سے جڑی اس انگوٹھی سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم امریکی و بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انگوٹھی منگنی کی ہے۔

ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں امریکی شوبز نشریاتی ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ پریانکا چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی کی ڈیزائن کو پرانا کہا جا رہا ہے، تاہم اس کی قیمت سن کر ہوش اڑ جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا کو امریکی گلوکار کی جانب سے منگنی پر دی جانے والی ہیرے سے جڑی انگوٹھی کی قیمت کم سے کم 3 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 3 کروڑ روپے سے بھی زائد ہے۔

روینہ ٹنڈن نے 15 اگست کو 2 تصاویر شیئر کیں—فوٹو: روینہ ٹنڈن
روینہ ٹنڈن نے 15 اگست کو 2 تصاویر شیئر کیں—فوٹو: روینہ ٹنڈن

پریانکا چوپڑا کی انگوٹھی کی قیمت کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اس کی بھارتی قیمت 2 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد ہے، تاہم تاحال اس حوالے سے اداکارہ یا گلوکار نے خود کوئی وضاحت نہیں کی۔

امریکی شوبز نشریاتی ادارے ‘ای نیوز’ کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے لندن میں منگنی کرلی اور جلد ہی منگنی کی پارٹی بھارت میں منعقد کی جائے گی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ منگنی کی پارٹی کے لیے نک جونس اپنے اہل خانہ سمیت ایک بار پھر بھارت جائیں گے، جہاں آفیشلی منگنی کی پارٹی منعقد کی جائے گی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پریانکا چوپڑا کو دی جانے والی انگوٹھی کی قیمت کروڑوں روپے میں ہے۔

ساتھ ہی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس رواں برس کے آخر تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

دونوں کے درمیان پہلی ملاقات 2017 کے آخر میں ہوئی—فوٹو: پریانکن نیٹ ورک انسٹاگرام
دونوں کے درمیان پہلی ملاقات 2017 کے آخر میں ہوئی—فوٹو: پریانکن نیٹ ورک انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024