ہندوستان کا یومِ آزادی
ہندوستان بھر میں 72واں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اس حوالے سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔
یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب قومی دارالحکومت دہلی میں منعقد ہوئی، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی نے سترہویں صدی میں مغل بادشاہ شاہ جہاں کے تعمیر کردہ تاریخی لال قلعہ کی فصیل پر قومی پرچم لہرایا اور قوم سے خطاب کیا۔