• KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:52am
  • LHR: Fajr 5:10am Sunrise 6:35am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:44am
  • KHI: Fajr 5:33am Sunrise 6:52am
  • LHR: Fajr 5:10am Sunrise 6:35am
  • ISB: Fajr 5:18am Sunrise 6:44am

کراچی کے یہ 10 پکوان ضرور کھائیں

شائع August 14, 2018
کراچی میں سب کچھ ہی نہایت لذیذ بنایا جاتا ہے—فوٹو/ اسکرین شاٹ
کراچی میں سب کچھ ہی نہایت لذیذ بنایا جاتا ہے—فوٹو/ اسکرین شاٹ

اگر آپ کراچی کے رہائشی ہیں تو یقیناً کھانے پینے کے شوقین بھی ہوں گے کیوں کہ شہرِ قائد میں جگہ جگہ نہایت لذیذ پکوان بنائے جاتے ہیں۔

روشنیوں کے شہر میں رات بھر پکوان ہاؤس اور ریسٹورنٹس میں مزیدار پکوان تیار کیے جاتے ہیں تاکہ لوگ چھٹی کے دنوں میں گھر کے کھانوں کے بجائے باہر کے مزیدار پکوانوں سے لطف اندوز ہوں۔

ویسے تو ہر شہر ہی اپنے چند خاص پکوانوں کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے جیسے لاہور کی فرائڈ فش مشہور ہے جبکہ کوئٹہ کی سجی بے حد پسند کی جاتی ہے اور پشاور کی کڑاھی نہایت لذیذ ہوتی ہے لیکن کراچی میں کوئی ایک ڈش نہیں جو مشہور ہو بلکہ یہاں پاکستان بھر میں شوق سے کھائے جانے والے نہایت لذیذ پکوان پکائے جاتے ہیں۔

چاہے پاپڑ ہوں، ساحل سمندر کی مزیدار چاٹ، دھوراجی کا گولا گنڈا یا کوئی دیسی پکوان، کراچی میں سب کچھ ہی نہایت لذیذ بنایا جاتا ہے۔

یہاں کراچی کی 10 ڈشز پیش کی جارہی ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے اب تک انہیں نہ کھایا ہو اور اگر آپ نے اب تک ان ڈشز کو ٹرائی نہیں کیا تو اب ضرور کریں۔

1- الآصف کی افغانی بوٹی

2- وحید کباب ہاؤس کے فرائی کباب

3- غفار ریسٹورنٹ کی چکن ملائی بوٹی

4- کولاچی ریسٹورنٹ کی چکن پشاوری کڑاھی

5- نورانی کباب ہاؤس کا کٹاکٹ

6- پینٹری ریسٹورنٹ کا برگر

7- کندن بروسٹ کا بروسٹ

8- زینڈرز ریسٹورنٹ کا پیپرونی پیزا

9- میرٹھ کباب ہاؤس کا چکن بہاری تکہ

10- ہاٹ اینڈ اسپائسی کا چکن چٹنی رول

تبصرے (1) بند ہیں

Talha Aug 14, 2018 01:05pm
Pakistani dishes ko agar sirf khana hai kahin bhiee jaeiyin aur agar waqaei hiee enjoy karna hai to ......Lahore sey best koi jaga nahin.....

کارٹون

کارٹون : 19 نومبر 2024
کارٹون : 18 نومبر 2024