• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
شائع August 14, 2018

جوش بڑھا دینے والے پاکستان کے ملی نغمے

میمونہ رضا نقوی


فوٹو/ فائل
فوٹو/ فائل

آج ملک بھر میں جشن آزادی نہایت جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

جشن آادی کے لیے سب ہی نہایت پرعزم رہتے ہیں۔

اگر بات ملی نغموں کی کی جائے تو ہمارے شاعر اپنی شاعری کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے متعدد نغمے پرنٹ میڈیا میں اخبارات وغیرہ کی زینت بنتے ہیں اور کچھ نغموں کی ہمارے موسیقار بڑی محنت اور محبت سے دھنیں بناتے ہیں اور گلوکار اپنی آواز کا جادو جگا کر ان ملی نغموں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیتے ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ دنیا میں کسی بھی ملک میں اتنے زیادہ ملی نغمے نہیں بنتے جتنے ہمارے ملک پاکستان میں بنتے ہیں ایسی ایسی کمال کی صدا بہار دھنیں جو قیام پاکستان سے لے کر آج تک کانوں میں رس گھول رہی ہیں۔

جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کے گلوکاروں کے یہ بہترین مل نغمے ضرور سنیں۔

جنون سے اور عشق سے

پاکستانی پاپ بینڈ جنون کا یہ جوش دجگا دینے والا قومی نغمہ آج بھی ملک کے نوجوانوں کو انتا ہی پر عزم کردیتا ہے۔

اے جواں اے جواں

گلوکار فاخر اور حارون کی آواز میں بنا یہ ملی نغمہ ’اے جواں اے جواں‘ ہر بار سننے میں نیا لگتا ہے اور دل میں وطن کے لیے کچھ کرنے کا جوش جگاتا ہے۔

ہے جذبہ جنون

جنون بینڈ کی جانب سے بنایا گیا یہ ایک اور ملی نغمہ نواجوانوں کے عزم کو بڑھانے کے لیے ہر موقع پر ضرور چلایا جاتا ہے۔

یہ وطن تمہارا ہے

مہدی حسن کی جادوئی آواز سے سجا یہ وطن تمہارا ہے گیت کا شمار ہر دور کے بہترین ملی نغموں میں کیا جاتا ہے۔

دل دل پاکستان

وائٹل سائنز کی اولین کاوش 'دل دل پاکستان' کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ وہ آیا، اس نے دیکھا اور فتح کرلیا اور واقعی اس نغمے نے ہر پاکستانی کے دل کو جیت لیا تھا اور یہ سحر اب تک ختم نہیں ہوسکا ہے۔

آپ سب کو جشن آزادی مبارک ہو!

تبصرے (1) بند ہیں

riz Aug 14, 2018 09:58am
محبت امن ہے اس کا ہے پیغام پاکستان۔