• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مونی راؤ کو اکشے کی ہیروئن بنانے میں سلمان کا ہاتھ؟

شائع August 13, 2018
مونی راؤنے متعدد بھارتی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں—فائل فوٹو: بولی وڈ لائف
مونی راؤنے متعدد بھارتی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں—فائل فوٹو: بولی وڈ لائف

بولی وڈ کی آنے والی اسپورٹس فلم ‘گولڈ’ کا شائقین کو بے حد انتظار ہے، جس کے ٹریلر اور گانے نے پہلے ہی دھوم مچادی ہے۔

’گولڈ‘ کی کہانی 1936 سے 1948 کے عرصے کے درمیان گھومتی ہے، تاہم فلم کا زیادہ وقت برصغیر کی تقسیم کے بعد آزاد ہندوستان کے ابتدائی 2 سال کے وقت کے گرد گھومتا ہے۔

فلم کی کہانی آزاد بھارت کی پہلی ہاکی ٹیم کے گرد گھومتی ہے، جس نے 1948 میں برطانیہ میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں ماضی میں خود پر حکومت کرنے والے ملک کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔

اس فلم میں اکشے کمار کی ہیروئن یعنی ان کی اہلیہ کا کردار بھارتی ٹی وی اداکارہ مونی راؤ نے ادا کیا ہے، جنہوں نے بگ باس 11 میں بھی شرکت کی تھی۔

اطلاعات ہیں کہ مونی راؤ کو اس فلم میں بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی وجہ سے کام ملا۔

یہ خبریں اس وقت ہی شروع ہوگئی تھیں جب مونی راؤ کو ‘گولڈ’ میں اکشے کمار کی ہیروئن کے طور پر کاسٹ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

مونی راؤ کی یہ پہلی بولی وڈ فلم ہوگی، اس سے قبل وہ متعدد بھارتی ڈراموں اور بنگالی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

مونی راؤ فلم میں اکشے کمار کی اہلیہ کا کردار نبھائیں گی—اسکرین شاٹ
مونی راؤ فلم میں اکشے کمار کی اہلیہ کا کردار نبھائیں گی—اسکرین شاٹ

سلمان خان کی وجہ سے بولی وڈ فلم میں کام ملنے کی خبروں کی وجہ سے جہاں اداکارہ مونی راؤ پریشان ہیں، وہیں اب انہوں نے اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے سچائی بتادی۔

ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مونی راؤ نے ‘گولڈ’ کی پروموشن کے سلسلے میں ایک نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ایسی خبروں پر پریشانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں من گھڑت خبروں پر تکلیف پہنچی ہے۔

اداکارہ نے ‘گولڈ’ میں سلمان خان کی وجہ سے موقع ملنے کی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکاری کو 10 سال دیے اور وہ بنگالی زبان کی فلموں کی اہم اداکارہ ہیں،تاہم انہیں اب اگر بولی وڈ فلم میں موقع ملا ہے تو جھوٹی خبریں کیوں پھیلائی جا رہی ہیں؟

ادکارہ اس وقت فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں—فوٹو: آئی اے این ایس
ادکارہ اس وقت فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں—فوٹو: آئی اے این ایس

مونی راؤ نے صاف کہا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں کہ انہیں سلمان خان کی وجہ سے ہی اکشے کمار کی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار اور مونی راؤ کی ’گولڈ‘

‘گولڈ’ ہیروئن نے کہا کہ انہیں نہیں پتہ کہ ایسی جھوٹی خبروں کو پھیلانے میں کس کا ہاتھ ہے،تاہم ایسی خبریں پھیلانے والے صحافیوں کو فلم پروڈیوسر سے بھی پوچھنا چاہیے۔

مونی راؤ کے مطابق صحافیوں کو چاہیے کہ وہ ‘گولڈ’کے پروڈیوسر سے پوچھیں کہ انہیں کس کے کہنے پر کام کرنے کا موقع دیا گیا؟

ادکارہ نے جھوٹی خبروں پر افسوس کا اظہار کیا—فوٹو: مونی راؤ انسٹاگرام
ادکارہ نے جھوٹی خبروں پر افسوس کا اظہار کیا—فوٹو: مونی راؤ انسٹاگرام

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی اداکارہ کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی ہوں کہ انہیں سلمان خان کی وجہ سے فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔

اس سے قبل سلمان خان خود بھی متعدد ہیروئنز کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرا چکے ہیں۔

سلمان خان نے سوناکشی سنہا،زرین خان اوربھومیکا چاولہ سمیت متعدد اداکاراؤں کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا۔

یہ اطلاعات بھی ہیں کہ مونی راؤ ان کی آنے والی فلم ‘دبنگ تھری’ میں بھی نظر آئیں گی۔

علاوہ ازیں مونی راؤ کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ انہیں دیگر کچھ بولی وڈ فلموں میں بھی کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024