• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جنسی ہراساں کیے جانے والی خواتین کو ‘کمزور’ کہنے پر اداکارہ کی معزرت

شائع August 13, 2018 اپ ڈیٹ October 2, 2018
گلوکارہ نے رواں ماہ 4 اگست کو متنازع انٹرویو دیا تھا—فائل فوٹو: فاکس نیوز
گلوکارہ نے رواں ماہ 4 اگست کو متنازع انٹرویو دیا تھا—فائل فوٹو: فاکس نیوز

ہولی وڈ اداکارہ، گلوکارہ اور فیشن ڈیزائنر لیزلے لوہان نے خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف جاری ‘می ٹو’ مہم کے حوالے سے اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی۔

32 سالہ اداکارہ نے رواں ماہ 4 اگست کو برطانوی نشریاتی ادارے ‘دی ٹائمز’ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں نہ صرف ‘می ٹو’ مہم کے خلاف متنازع بات کی تھی، بلکہ انہوں نے آواز اٹھانے والی خواتین کو کمزور بھی قرار دیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بھی ہولی وڈ سے تعلق رکھتی ہیں، لیکن انہیں آج تک جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے واقعے سے دوچار نہیں ہونا پڑا۔

انٹرویو میں لیزلے لوہان نے کہا تھا کہ جن خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے، انہیں چاہیے کہ وہ پولیس میں جاکر رپورٹ درج کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں: لوہان سعودی عرب کے بدلتے سماج پرفلم بنائیں گی

اداکارہ و گلوکارہ کے مطابق ‘می ٹو’ مہم کے ذریعے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین اپنے اس عمل کے ذریعے کمزور دکھائی دیتی ہیں، جب کہ وہ درحقیقت بہادر ہیں۔

ادکارہ کے مطابق انہیں کبھی ہراساں نہیں کیا گیا—فوٹو: دی لسٹ
ادکارہ کے مطابق انہیں کبھی ہراساں نہیں کیا گیا—فوٹو: دی لسٹ

اداکارہ نے انٹرویو میں کسی بھی اداکارہ کا نام لیے بغیر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے والی مجموعی خواتین کو آواز اٹھانے پر کمزور قرار دیا تھا۔

لوہان کے انٹرویو کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس پر انہوں نے معزرت کرلی۔

معروف امریکی ‘پیپلز میگزین’ کو دیے گئے انٹرویو میں لوہان نے اپنے بیان پر معزرت کرتے ہوئے ان تمام خواتین سے معافی مانگی، جنہیں ان کے بیان سے تکلیف پہنچی۔

لوہان کا کہنا تھا کہ وہ ‘می ٹو’ مہم کے بہت عزت کرتی ہیں اور انہیں احساس ہے کہ اس مہم کے ذریعے آواز اٹھانے والی خواتین بہادر ہیں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین ‘می ٹو’ مہم کے ذریعے اپنے ساتھ ہونے والے بھیانک تجربات شیئر کرکے ان خواتین کی آواز بن رہی ہیں جو ان معاملات پر بولنے کی طاقت نہیں رکھتیں۔

اداکارہ نے اپنے متنازع بیان پر معزرت کرتے ہوئے می ٹو مہم کو اہم قرار دیا—فوٹو: سی بی ایس نیوز
اداکارہ نے اپنے متنازع بیان پر معزرت کرتے ہوئے می ٹو مہم کو اہم قرار دیا—فوٹو: سی بی ایس نیوز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024