• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’سوئی دھاگا‘ کا ٹریلر ریلیز

شائع August 13, 2018
فلم کو رواں برس 28 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم کو رواں برس 28 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار ورن دھون اور اداکارہ انوشکا شرما کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’سوئی دھاگا‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔

اس فلم میں یہ دونوں اداکار نہایت منفرد کرداروں میں نظر آئیں گے، ایسے کردار جو اس سے قبل انہوں نے ادا نہیں کیے۔

3 منٹ 12 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹریلر میں ورن دھون اور انوشکا شرما نے ایک چھوٹے گاؤں سے تعلق رکھنے والے شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کیا۔

ورن دھون ایک سلائی کی دکان پر ملازم کے روپ میں نظر آئے، جس کام میں انہیں کئی مرتبہ مالکان کے ہاتھوں ذلت کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

بعدازاں انوشکا شرما کے سمجھانے کے بعد انہوں نے اپنے خود کے کام کا آغاز کیا۔

فلم میں ورون دھون ’موجی‘ نامی درزی جب کہ انوشکا شرما ’ممتا‘ نامی دستکار (کڑھائی کرنے والی) خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: ‘سوئی دھاگا’ کیلئے 15 ریاستوں کی سیر

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں فلم ساز نے سوئی دھاگا کا پہلا لوگو بھی ریلیز کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ‘سوئی دھاگا’ کا لوگو بنانے کے لیے فلم کی ٹیم نے بھارت کی 15 مختلف ریاستوں کا دورہ کیا۔

فلم کی ٹیم نے لوگو بنانے کے لیے بھارت بھر کے 15 آرٹسٹوں (دستکاروں) کو ڈھونڈ کر نکالا اور انہیں مقامی روایات اور مقبول دستکار کے ذریعے فلم کا لوگو بنانے کی اپیل کی۔

ہدایات کار شرط کتریا اور پروڈیوسر منیش شرما کی اس فلم کو رواں برس 28 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024