• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

بھارت: کیرالا میں بارشوں سے سیلاب،ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی

شائع August 12, 2018

بھارتی ریاست کیرالا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 37 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ہزاروں ایکڑ اراضی پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

بھارت میں جاری شدید مون سون بارشوں کے باعث ریاست کیرالہ کے 14 اضلاع کو خطرناک قرار دے دیا گیا تھا۔

کئی روز سے جاری بارشوں نے بھارت کی کئی ریاستوں میں معمولات زندگی کو مفلوج کردیا ہے۔ سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بھی 37 سے زائد ہوچکی ہے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے کیرالا کے ادارےکے مطابق سیلاب کے باعث 2 ہزار 5 سو ایکڑ رقبے پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک میں بارشوں کا سلسلہ کم نہیں ہوا تو ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ریاستی حکام کے مطابق سیلاب کی تباہیوں کے باعث تقریباً 30 ہزار افراد سرکاری کیمپ میں رہنے پرمجبور ہیں۔

محکمہ موسمیات نے 15 اگست تک ملک میں بارش کی پیش گوئی کی ہے اور ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر مچھیروں کو بھی سمندر سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

بھارت میں جون سے شروع ہونےوالا بارشوں کا سلسلہ ستمبر میں اختتام پذیر ہوتا ہے، بارشیں ملکی زراعت کے لیے تو سودمند ہیں لیکن دوسری جانب شدید تباہی کا باعث بھی بنتی ہیں۔

الہ آباد میں ایک بس پانی  میں پھنس گئی ہے۔۔۔۔۔۔
فوٹو بشکریہ اے ایف پی
الہ آباد میں ایک بس پانی میں پھنس گئی ہے۔۔۔۔۔۔ فوٹو بشکریہ اے ایف پی
ایک گاڑی پانی میں ڈوب رہی ہے— فوٹو بشکریہ اے پی
ایک گاڑی پانی میں ڈوب رہی ہے— فوٹو بشکریہ اے پی
شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی علاقے زیرِآب آگئے۔۔۔۔ 
فوٹو بشکریہ اے پی
شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی علاقے زیرِآب آگئے۔۔۔۔ فوٹو بشکریہ اے پی
ایک شخص پانی میں سے اپنی موٹر سائیکل نکال رہا ہے۔۔۔۔۔
فوٹو بشکریہ اے ایف پی
ایک شخص پانی میں سے اپنی موٹر سائیکل نکال رہا ہے۔۔۔۔۔ فوٹو بشکریہ اے ایف پی
شدید بارشوں نے ریاست میں تباہی پھیلادی ہے— فوٹو بشکریہ اے پی
شدید بارشوں نے ریاست میں تباہی پھیلادی ہے— فوٹو بشکریہ اے پی
سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے۔۔۔۔۔ فوٹو بشکریہ اے ایف پی
سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے۔۔۔۔۔ فوٹو بشکریہ اے ایف پی
سڑکوں کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔۔۔۔۔ فوٹو بشکریہ اے ایف پی
سڑکوں کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔۔۔۔۔ فوٹو بشکریہ اے ایف پی
سیلابی پانی میں لوگ سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ 
فوٹو بشکریہ اے ایف پی
سیلابی پانی میں لوگ سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ فوٹو بشکریہ اے ایف پی
گھروں میں پانی بھر جانے کے باعث ہزاروں افراد سرکاری کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔۔۔۔ فوٹو بشکریہ اے ایف پی
گھروں میں پانی بھر جانے کے باعث ہزاروں افراد سرکاری کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔۔۔۔ فوٹو بشکریہ اے ایف پی
کئی علاقے سیلاب میں ڈوب گئے ہیں۔۔۔۔۔ 
فوٹو بشکریہ اے ایف پی
کئی علاقے سیلاب میں ڈوب گئے ہیں۔۔۔۔۔ فوٹو بشکریہ اے ایف پی
الہ باد کی گلیوں میں بھی  پانی  کھڑا ہے۔۔۔۔۔
فوٹو بشکریہ اے ایف پی
الہ باد کی گلیوں میں بھی پانی کھڑا ہے۔۔۔۔۔ فوٹو بشکریہ اے ایف پی
ہزاروں ایکڑ اراضی پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئیں۔۔۔۔۔ 
فوٹو بشکریہ اے پی
ہزاروں ایکڑ اراضی پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئیں۔۔۔۔۔ فوٹو بشکریہ اے پی