• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بگ باس 12 کی میزبانی بھی سلمان خان کریں گے

شائع August 11, 2018
پروگرام کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا—اسسکرین شاٹ
پروگرام کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا—اسسکرین شاٹ

بھارت کے متنازع ترین ٹی وی ریئلٹی شو ‘بگ باس’ کا آغاز آئندہ ماہ سے ہونے کا امکان ہے، جس کی شوٹنگ شروع کردی گئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں برس بھی اس شو کی میزبانی دبنگ ہیرو سلمان خان ہی کریں گے جو گزشتہ 5 سال سے اس کی میزبانی کرتے آ رہے تھے۔

اس بارریئلٹی شو کی تھیم ‘جوڑی’رکھی ہے اوراطلاعات ہیں کہ اس بار بگ باس میں سلمان خان اپنے متعدد معروف گانوں پرجوڑوں کو ڈانس کرائیں گے۔

ممبئی مرر کے مطابق بگ باس 12 میں بھی متعدد متنازع اداکار، ماڈلز اور خواتین کو شامل کیے جانے کا امکان ہے، تاہم تاحال اس کی کاسٹ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سلمان کان کی مصروفیات کی وجہ سے اس بار بگ باس کا وقت تبدیل کیا گیا ہے، اس شو کے آخری 3 سیزن اکتوبر میں شروع ہوئے اور دسمبر کے آخر میں ختم ہوئے، تاہم اس بار شو کو جلدی نشر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'بگ باس 11 ' کے فاتح کا اعلان

بگ باس 12 کا آغاز آئندہ ماہ 12 ستمبر کو ہوگا، یہ شو 90 دن تک جاری رہے گا۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس بار کترینہ کیف کو بھی بگ باس میں بطور شریک میزبان شامل کیا جائے گا، تاہم تاحال اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی۔

’بگ باس‘ شو بھارت کے معروف ٹی وی چینل کلرز ٹی وی پر نشر ہوتا ہے۔

شو کے میزبان کو ہفتے میں 2 بار پروگرام کی میزبانی کے لیے اسٹوڈیو میں موجود رہنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: کترینہ کیف ’بگ باس 12‘ کی شریک میزبان ہوں گی؟

گزشتہ برس بگ باس 11 کا آغاز یکم اکتوبر کو ہوا تھا، جس کا اختتام 14 جنوری کو ہوا۔

’بگ باس 11‘ کی فاتح شلپا شندے ٹھہری تھیں، جو دیگر 19 کانٹیسٹرز کے ساتھ شریک ہوئی تھیں۔

’بگ باس 11‘ کی میزبانی کے لیے سلمان خان نے ایک قسط کا معاوضہ 11 کروڑ روپے لیا تھا۔

بگ باس 12 کے لیے سلمان خان کو کتنا معاوضہ دیا جائے گا، اس حوالے سے تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی، تاہم امکان ہے کہ ان کا معاوضہ گزشتہ برس سے زیادہ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024