• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کرینہ کپور نے اپنا معاوضہ بڑھا لیا

شائع August 9, 2018
اداکارہ نے اپنے معاوضے میں 3 کروڑ کا اضافہ کردیا—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
اداکارہ نے اپنے معاوضے میں 3 کروڑ کا اضافہ کردیا—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

سپر ہٹ فلمیں دینے کے بعد اداکاروں کی جانب سے اپنا معاوضہ بڑھانا کوئی نئی بات نہیں۔

جس طرح رواں برس کے آغاز میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ کی متنازع فلم ‘پدماوت’ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے پدماوتی کا کردار ادا کرنے کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا کر 13 کروڑ روپے کرلیا تھا۔

اسی طرح اداکارہ کنگنا رناوٹ نے بھی سمرن اور رنگون جیسی فلموں کے بعد آنے والی فلم ’منی کارنیکا: دی کوئی آف جھانسی’ میں اپنا معاوضہ بڑھا لیا تھا۔

اطلاعات ہیں کہ جہاں دپیکا پڈوکون ایک فلم میں کام کا معاوضہ 13 کروڑ لے رہی ہیں وہیں اب کنگنا رناوٹ بھی فلم کا معاوضہ 11 کروڑ روپے لے رہی ہیں۔

پدماوت کو رواں برس جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
پدماوت کو رواں برس جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

تاہم زیادہ معاوضہ لینے اداکاراؤں کی فہرست میں اب ایک اور مزید اداکارہ کا اضافہ ہوچکا ہے۔

جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ بولی وڈ بیبو کرینہ کپور نے بچے کی پیدائش کے بعد ریلیز ہونے والی اپنی پہلی فلم ‘ویرے دی ویڈنگ’ کی کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا لیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’مڈ ڈے’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اگرچہ ‘ویرے دی ویڈنگ’ کی فلم ایک نہیں بلکہ 4 خواتین کی فلم تھی جس میں چاروں نے اہم کردار ادا کیے۔

تاہم اس فلم کی کامیابی کے بعد کرینہ کپور نے اپنا معاوضہ بڑھاکر خود کو زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

کنگنا رناوٹ بھی زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں—اسکرین شاٹ/ منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی
کنگنا رناوٹ بھی زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں—اسکرین شاٹ/ منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی

ادارے نے ذرائع سے اپنی خبر میں بتایا کہ اب کرینہ کپور نے اپنے معاوضے میں ایک دم 3 کروڑ روپے کا اضافہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق اب کرینہ کپور نے اپنا معاوضہ 10 کروڑ روپے کردیا ہے جب کہ ویرے دی ویڈنگ تک ان کا معاوضہ 7 کروڑ روپے تھا۔

اس سے زیادہ دلچسپ خبر یہ ہے کہ جیسے ہی کرینہ کپور نے اپنے معاوضے میں اضاف کیا ہے، انہیں متعدد فلموں کی پیش کش موصول ہوئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ کرینہ کپور جلد ہے اکشے کمار کے ساتھ کرن جوہر کی فلم میں بھی کام کرتی نظر آئیں گی۔

علاوہ ازیں کرینہ کپور کو شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘سلیوٹ’ میں بھی کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کرن جوہر کی ایک اور فلم میں بھی انہیں کاسٹ کیے جانے کی چہ مگوئیاں ہیں، تاہم اس حوالے سے آفیشل اعلانات ہونا ابھی باقی ہیں۔

معاوضے میں اضافے کے بعد کرینہ کو متعدد فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے—فوٹو: اداکارہ انسٹاگرام
معاوضے میں اضافے کے بعد کرینہ کو متعدد فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے—فوٹو: اداکارہ انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024