• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

سہانا خان کس ہدایت کار کی فلم سے بولی وڈ میں ڈیبیو کریں گی؟

شائع August 11, 2018
سہانا خان جلد بولی وڈ میں ڈیبیو کریں گی ، فوٹو بشکریہ ووگ
سہانا خان جلد بولی وڈ میں ڈیبیو کریں گی ، فوٹو بشکریہ ووگ

بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کس کی فلم کے ساتھ ہندی سینما انڈسٹری میں قدم رکھیں گی، یہ بحث نئی نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق بولی وڈ کے بہت سے بڑے ہدایت کار 18 سالہ سہانا خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے خواہش مند ہیں، تاہم ان میں سب سے اوپر شاہ رخ خان کے قریبی دوست کرن جوہر کا نام آتا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر بحث

کرن جوہر اپنے بہت سے انٹرویوز میں سہانا کپور کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کرچکے ہیں جبکہ ایک انٹرویو میں تو انہوں نے یہ تک کہا تھا کہ شاہ رخ خان کے بچے بولی وڈ میں ان کی فلم کے ساتھ ہی ڈیبیو کریں گے۔

تاہم اب رپورٹس ہیں کہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کرن جوہر کے ساتھ ساتھ چند اور نامور ہدایت کاروں سے رابطے میں ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور سجوئے گھوش سہانا خان کو بولی وڈ میں لانچ کرنے پر دلچسپی لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ووگ میگزین پر سہانا خان کا ڈیبیو

لیکن ابھی تک بولی وڈ کی اس اسٹار کڈ کے لیے کسی ہدایت کار کی فلم کو فائنل نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں سہانا خان نے ووگ فیشن میگزین کے لیے اپنا پہلا فوٹو شوٹ بھی کیا تھا۔

جہاں بہت سے مداحوں نے اس فوٹو شوٹ میں سہانا خان کو سراہا وہیں لوگوں نے شاہ رخ خان اور سہانا خان کو بولی وڈ میں اقرباء پروری کرنے کی ایک اور مثال قائم کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024