• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

‘سوئی دھاگا’ کیلئے 15 ریاستوں کی سیر

شائع August 7, 2018 اپ ڈیٹ August 8, 2018
فلم میں ورون دھون درزی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے—اسکرین شاٹ
فلم میں ورون دھون درزی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کی آنے والی فلم ‘سوئی دھاگا’ کی شوٹنگ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے، جس میں انوشکا شرما اور ورون دھون پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اس فلم میں انوشکا شرما اور ورون دھون روایتی کرداروں سے ہٹ کر منفرد کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم میں ورون دھون ’موجی‘ نامی درزی جب کہ انوشکا شرما ’ممتا‘ نامی دستکار (کڑھائی کرنے والی) خاتون کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم کی کہانی ایک عام درزی یعنی موجی کی مختصر اور محدود دنیا کے گرد گھومتی ہے، جو مشکل حالات کے باوجود عام انسان کے طور پر زندگی گزارنے کا پیغام دیتے نظر آتا ہے.

پہلی بار انوشکا شرما اور ورون دھون ساتھ نظر آئیں گے—اسکرین شاٹ
پہلی بار انوشکا شرما اور ورون دھون ساتھ نظر آئیں گے—اسکرین شاٹ

یاد رہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران جہاں ورون دھون نے 10 گھنٹے تک مسلسل سائیکل چلائی تھی وہیں وہ شوٹنگ کے دوران زخمی بھی ہوگئے تھے۔

لیکن اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ‘سوئی دھاگا’ کا لوگو بنانے کے لیے فلم کی ٹیم نے بھارت کی 15 مختلف ریاستوں کا دورہ کیا۔

فلم کی ٹیم نے لوگو بنانے کے لیے بھارت بھر کے 15 آرٹسٹوں (دستکاروں) کو ڈھونڈ کر نکالا اور انہیں مقامی روایات اور مقبول دستکار کے ذریعے فلم کا لوگو بنانے کی اپیل کی۔

پہلی بار کسی بولی وڈ فلم کا لوگو دستکاری سے بنایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
پہلی بار کسی بولی وڈ فلم کا لوگو دستکاری سے بنایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

فلم کی ٹیم نے لوگو بنانے کے لیے بھارت کی مختلف ریاستوں کی سیر کرنے اور وہاں کے مقامی لوگوں سے لوگو تیار کرنے کی ویڈیو جاری کردی، جس میں انوشکا شرما اور ورون دھون بھی بتاتے نظر آتے ہیں کہ انہوں نے فلم کی ٹیم کے ساتھ مل کر یہ مشکل کام کس طرح سر انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوئی دھاگا کیلئے ورون دھون 10 گھنٹے تک انوشکا کو سائیکل پر گھماتے رہے
فلم کے لوگو کے لیے ٹیم نے 15 ریاستوں کا دورہ کیا—اسکرین شاٹ
فلم کے لوگو کے لیے ٹیم نے 15 ریاستوں کا دورہ کیا—اسکرین شاٹ

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فلم کی ٹیم نے مقبوضہ کشمیر سے لے کر اڑیسا تک، آسام سے لے کر راجستھان تک اور گجرات سے لے کر تامل ناڈو تک فلم کا لوگو دستکاری کے ذریعے بنوانے کے لیے کس طرح مشکلات کا سامنا کیا۔

ساتھ ہی بتایا گیا کہ ‘سوئی دھاگا’ پہلی بولی وڈ فلم ہوگی جس کا لوگو کمپیوٹرائزڈ ہونے کے بجائے ہاتھ سے بنا ہوا ہوگا۔

ہدایات کار شرط کتریا اور پروڈیوسر منیش شرما کی اس فلم کو رواں برس 28 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Junaid Aug 07, 2018 05:18pm
Where is Virat Kohli?

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024