• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

وسطی برطانیہ میں مشتبہ دھماکا، تفتیش جاری

شائع July 12, 2013

مڈلینڈ پولیس۔ فائل فوٹو اے پی

لندن: وسطی برطانیہ کے علاقے ٹپٹن میں مسجد کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی ہے جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔

ایک مقامی سیاستدان نے مشتبہ بم دھماکا تھا جبکہ مڈ لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ برمنگھم کے قریب ٹپٹن میں ایک بجے ہونے والے بم دھماکے کی اطلاع پر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔

ایک ترجمان کے مطابق دھماکے میں کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ ابھی تک یہ بات بھی واضح نہیں ہو سکی کہ یہاں کوئی دھماکا ہوا تھا۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ احتیاطاً فوری طور علاقے کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے اور پولیس اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر چکی ہے۔

کچھ علاقہ مکینوں نے ملبہ ملنے کی اطلاعات دی ہیں جس میں کیلیں بھی ملی ہیں اور اس بارے میں فارنسک مارہین موقع پر پہنچ کر تفتیش کر رہے ہیں۔

ایک رکن پارلیمنٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ 'ٹپٹن کی مسجد میں مشتبہ دھماکے کا سن کر بہت شاک لگا ہے۔

مئی میں برطانوی فوجی کے قتل کے بعد مقامی لوگ شدید دباؤ کا شکار ہیں ان کے قتل کے الزام میں دو مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو نومبر میں قتل کے الزامات کا سامنا کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024