• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شاہین ایئر لائن کی معذرت، چین سے مسافروں کو لانے کا کام پی آئی اے کو سونپ دیا گیا

شائع August 5, 2018

کراچی: پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے چین میں پھنسے مسافروں کو واپس لانے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ شاہین ایئر لائن (ایس اے آئی) کی پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے 29 جولائی سے متعدد پاکستانی چینی ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں تاہم پی آئی اے مذکورہ مسافروں کو واپس لانے کے لیے اتوار (آج) کی رات سے پروازیں بھیجنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین ایئر کو چین میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کا حکم

پی آئی اے کے ترجمان مسعود تاجور نے ڈان کو بتایا کہ شاہین ایئر لائن کی درخواست پر پی آئی اے اپنے مسافر طیارے چین میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کے لیے بھیجے گی تاکہ انہیں واپس لایا جا سکے۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں بھارت کی فضائی حدود استعمال کرنے کے لیے اجازت طلب کی جارہی ہے کیونکہ پی آئی اے چین کے شہر گانگزو میں سروس فراہم نہیں کرتی دوسری جانب پی آئی اے کے لیے علیحدہ پرواز روانہ کرنا ایک چینلج ہوگا جس کی وجہ جاری حج پروگرام ہے۔

اس سے قبل شاہین ایئر لائن نے پی آئی اے سے چین میں پھنسے مسافروں کو واپس لانے کی درخواست کی تھی۔

ایس اے آئی کے ترجمان ذوہیب حسن نے بتایا کہ’ایس اے آئی نے پی آئی اے سے مسافروں کو کمرشل بنیادوں پر واپس لانے کی درخواست کی تھی جس پر شاہین ایئرلائن تاحال ان کے جواب کا انتظار کررہی ہے‘۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا وزیر اعظم ہاؤس میں نہ رہنا قومی خزانے کیلئے کتنا فائدے مند؟

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے شاہین ایئرلائن کو پھنسے ہوئے مسافروں کو واپس لانے کے لیے اجازت دے دی تھی لیکن جب ایس اے آئی فلائٹ آپریشن کا آغاز کرنے لگی تو سی اے اے انسپکٹر نے انکشاف کیا کہ ان کے طیاروں کی حالت ناقص ہے۔

جس کے بعد سی اے اے نے ایس اے آئی کو ’تیکنیکی بنیادوں‘ پر پرواز کی اجازت نہیں دی۔

جب ایس اے آئی کوئی دوسرا مسافر طیارے کا انتظام نہیں کر سکی تو انہوں ںے پی آئی اے سے مسافروں کو واپس لانے کی درخواست کی۔

سی اے اے نے ایس اے آئی کو صرف حج پروازوں کے لیے فلائٹس آپریشن کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ: مسافر کوچ اور ٹینکر میں تصادم، 18 افراد جاں بحق

خیال ہے کہ سی اے اے اور شاہین ایئر لائن کے مابین 1 ارب 50 کروڑ روپے کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔

شاہین ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق چین میں پھنسے ہوئے مسافروں کو ہوٹل اور کھانے پینے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔


یہ خبر 5 اگست 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (1) بند ہیں

Sharmo sharam Aug 05, 2018 10:35am
کیا شاھین ائر سپریم کورٹ سے جوتا کھاے بغیر ایسانہین کر سکتی تہی-ذمہ داریکا احساس بہی ہونا چاہیے

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024