• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسکرین پر بہترین جوڑا حقیقت میں ایک ہونے والا ہے؟

شائع August 4, 2018
سجل علی اور احد رضا میر کی جوڑی کو اسکرین پر سراہا جاتا ہے—فوٹو: پاکستان لائٹ
سجل علی اور احد رضا میر کی جوڑی کو اسکرین پر سراہا جاتا ہے—فوٹو: پاکستان لائٹ

ویسے تو اسکرین پر بہترین جوڑے کے طور پر نظر آنے والے متعدد اداکار ماضی میں بھی ایک ہوچکے ہیں اور آنے والے وقت میں بھی نئے اداکاراس روایت کو برقرار رکھیں گے۔

بولی وڈ فلموں کی مقبول و رومانوی جوڑیوں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اور رنبیر کپور و عالیہ بھٹ کی طرح ان دنوں پاکستانی ڈراموں کی جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کے چرچے ہیں۔

ماضی میں جس طرح ‘ہم سفر’ سے ماہرہ خان اور فواد خان نے شہرت حاصل کی تھی، اس طرح ان دنوں پاکستان بھر میں سجل علی اور احد رضا میر کی جوڑے کے چرچے ہیں اور یہ چرچے صرف افواہوں تک محدود نہیں۔

احد رضا میر نے اسکرین پر سجل علی کے ساتھ اپنی کیمسٹری اور جوڑی سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے ‘بی بی سی ایشین نیٹ ورک‘ سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں حقیقی زندگی میں بھی سجل علی بہت پسند ہے۔

احد رضا میر اور سجل علی نے یقین کا سفر میں بہترین جوڑے کا اہم ایوارڈ بھی جیتا ہے—فوٹو: ہم ایوارڈ فیس بک
احد رضا میر اور سجل علی نے یقین کا سفر میں بہترین جوڑے کا اہم ایوارڈ بھی جیتا ہے—فوٹو: ہم ایوارڈ فیس بک

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو کے دوران احد رضا میر نے نہ صرف سجل علی کی بہترین اداکارہ اور خوبصورت خاتون قرار دیا بلکہ ان کی تعریفوں کے لیے ان کے پاس الفاظ بھی کم پڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسکرین پر بہترین جوڑا: احد رضا میر اور سجل علی

احد رضا میر کا کہنا تھا کہ ان دونوں کی جوڑی کو ‘یقین کا سفر’ میں بہت سراہا گیا اور اس کا سبب یہ ہے کہ وہ دونوں ایک ہی طریقے سے کام کرتے اور چیزوں کو دیکھتے ہیں۔

احد رضا میر نے سجل علی کی خوبصورت خاتون اورذہین اداکارہ قرار دیتے ہوئے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہیں ان کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے۔

اداکار کے مطابق سجل علی بھی انہیں خوب جانتی ہے، جس وجہ سے ان دونوں کے درمیان اچھے روابط ہیں اور انہیں ایک دوسرے کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔

یقین کا سفر میں ان کی جوڑی کو سراہا گیا—اسکرین شاٹ
یقین کا سفر میں ان کی جوڑی کو سراہا گیا—اسکرین شاٹ

اسکرین پر سجل علی کے ہیرو کا کردار ادا کرنے والے احد رضا میر نے ساتھی اداکارہ سے شادی کرنے یا نہ کرنے سے متعلق واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی کا فیصلہ آنے والا وقت کرے گا۔

مزید پڑھیں: کئی امتحانوں میں کامیابی کے بعد ’یقین کا سفر‘

تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے اہل خانہ سجل علی کو پسند کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 28 جولائی کو کینیڈا میں ہونے والے چھٹے ہم ایوارڈز میں احد رضا میر اور سجل علی نے ‘یقین کا سفر’ میں حقیقت سے قریب تر اداکاری کرنے پر بہترین جوڑی کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

یہی نہیں بلکہ دونوں نے اسی ڈرامے میں اداکاری کی وجہ سے بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

ان دونوں کی اسکرین پر کیمسٹری سے ان کے مداح اتنے متاثر نظر آتے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر یہ فرمائشیں کرتے ہیں کہ ان دونوں کو شادی کر لینی چاہیے۔

احد رضا میر نے سجل علی کو بہترین اداکارہ اور خوبصورت خاتون قرار دیا—فوٹو: سجل علی انسٹاگرام
احد رضا میر نے سجل علی کو بہترین اداکارہ اور خوبصورت خاتون قرار دیا—فوٹو: سجل علی انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024