• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’لوڈ ویڈنگ‘ کی رومانوی کہانی ’رنگیا‘ کی زبانی

شائع August 2, 2018
فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ رواں سال عید الضحیٰ پر ریلیز ہوگی —۔
فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ رواں سال عید الضحیٰ پر ریلیز ہوگی —۔

پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ مہوش حیات کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کا نیا گانا ریلیز ہوگیا۔

اس گانے میں دکھایا گیا کہ فلم کے دونوں مرکزی کردار ایک ساتھ کتنا خوش ہیں۔

’رنگیا‘ نامی اس رومانوی گانے کی موسیقی اتنی خوبصورت ہے، کہ ہر فلم میں ایک ایسا گانا ضرور ہونا چاہیے۔

اس گانے کی ویڈیو میں مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ کے کرداروں کے درمیان رومانوی کہانی کو پیش کیا گیا۔

یاد رہے کہ فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ رواں سال عید الضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔

اس فلم کی ہدایات نبیل قریشی دے رہے جبکہ فضا علی میرزا اس کی پروڈکشن کررہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024