• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

جسٹن بیبرکو شادی کی جلدی

شائع July 31, 2018
جسٹن بیبر نے 9 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا تھا—اسکرین شاٹ
جسٹن بیبر نے 9 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا تھا—اسکرین شاٹ

معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے رواں ماہ 9 جولائی کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے امریکی ماڈل سے منگنی کرلی۔

24 سالہ گلوکار نے بتایا کہ انہوں نے 21 سالہ ماڈل ہیلی ہالڈ وین سے منگنی کرلی۔

حیران کن بات یہ ہے کہ دونوں نے صرف ایک ماہ تک ساتھ وقت گزارنے کے بعد منگنی کی اور اب منگنی کے ایک ماہ بعد ہی دونوں کی جلد سے جلد شادی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا میں چہ مگوئیاں ہیں کہ جوڑا جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا، جب کہ جسٹن بیبر کی سابق ساتھی گلوکارہ سلینا گومز نے بھی کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ جسٹن اور ہیلی جلد شادی کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکار جسٹن بیبر کی امریکی ماڈل سے منگنی

تاہم خود بھی جسٹن بیبر نے بھی اپنی شادی کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ان ان کا اگلا منصوبہ شادی کرنا ہی ہے۔

گلوکار کے مطابق ان کا اگلا منصوبہ شادی کرنا ہے—اسکرین شاٹ
گلوکار کے مطابق ان کا اگلا منصوبہ شادی کرنا ہے—اسکرین شاٹ

معروف نشریاتی ادار ‘ٹی ایم زیڈ’ نے جسٹن بیبر سے پوچھا کہ وہ اپنے نئے گانے کے ریلیز ہوتے ہی کامیاب ہونے کے بعد اگلا کام کیا کریں گے؟

جسٹن بیبر نے سوچے بغیر رپورٹرز کو بتایا کہ ان کا اگلا منصوبہ شادی کرنا ہے۔

نشریاتی ادارے کے رپورٹر نے جسٹن بیبر سے یہ سوال اس وقت کیا جب وہ نیویارک میں اپنی منگیتر کے ساتھ ایک کثیر منزلہ عمارت میں داخل ہوتے دیکھے گئے۔

جسٹن بیبر کی منگیتر معروف ماڈل ہیں—فوٹو: الے میگزین
جسٹن بیبر کی منگیتر معروف ماڈل ہیں—فوٹو: الے میگزین

نشریاتی ادارے نے خبر میں دعویٰ کیا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جسٹن بیبر نے اپنی منگیتر کے سامنے ہی جلد سے جلد ان کے ساتھ شادی کرنے کی بات کہی۔

مزید پڑھیں: جسٹن بیبر کے پرانی دوست کے ساتھ بڑھتی قربتیں

اگرچہ گلوکار نے کہا کہ ان کا اگلا منصوبہ شادی کرنا ہی ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ ایک ماہ تک ساتھ رہنے کے بعد منگنی کرنے والا جوڑا منگنی کے ایک ماہ بعد شادی کرتا ہے یا پھر شادی میں مزید تاخیر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹن بیبر نے 3 دن قبل ہی اپنا نیا گانا ‘نو برینر‘ ریلیز کیا تھا، اس گانے کو اب تک کروڑوں بار دیکھا جا چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024