• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سونا سستا، موٹرسائیکل اور گاڑیاں مہنگی ہوگئیں

شائع July 31, 2018

ڈالر کے مقابلے میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی بہتر ہوتی ہوئی قدر کی وجہ سے ایک تولہ اور 10 گرام سونا بالترتیب ایک ہزار 8 سو 50 اور ایک ہزار 5 سو 86 روپے سستا ہوگیا جبکہ دوسری جانب سے موٹر سائیکلوں اور کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بائیک ساز کمپنی ایلٹس ہُنڈا نے اپنے مجاز ڈیلرز کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 600 روپے سے 5 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ہُنڈا کی سی بی 150 کی نئی قیمت ایک لاکھ 67 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 72 ہزار روپے ہوگئی، جبکہ سی ڈی 70 کی قیمت 64 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 65 ہزار 5 سو ہوگئی ہے۔

اسی طرح ایٹلس ہُنڈا کی 100 سی سی موٹر بائیک کی نئی قیمت 89 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 90 ہزار 9 سو جبکہ سی جی 125 کی نئی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 9 سو سے بڑھ کر ایک لاکھ 10 ہزار 9 سو ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ایٹلس ہُنڈا کی جانب سے روں برس تیسری مرتبہ اپنی موٹر بائیکس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ

یاد رہے کہ اس سے قبل بائیک ساز کمپنی نے جنوری میں 5 سو سے ایک ہزار روپے جبکہ اپریل میں 5 سو سے 3 ہزار روپے قیمت میں اضافہ کیا تھا۔

روپے کی گرتی ہوئی قدر اور مہنگے ہوتے مٹیریل کی وجہ سے چینی کمپنیوں سمیت سپر پاور بائیک بنانے والی این اے آٹو انڈسٹریز نے بھی اپنی بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

این اے آٹو انڈسٹریز نے اپنی بائیکس کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے جبکہ چینی کمپنیوں نے قیمتوں میں ایک ہزار سے 4 ہزار روپے تک اضافہ کردیا تھا۔

یونیک موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ڈی ایک موٹرز لمیٹڈ نے 70 سے 125 سی سی موٹر بائیکس کی قیمت میں ایک ہزار روپے سے 2 ہزار روپے اضافہ کردیا، ان تمام اضافی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مقامی کمپنی کا 800 سی سی کار متعارف کرانے کا اعلان

دوسری جانب کار بنانے والی کمپنیوں نے بھی ایک فیصد اضافی درآمدات ڈیوٹی اور روپی کی گرتی ہوئی قدر کو دیکھتے ہوئے پہلے ہی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

رواں برس جولائی میں ایٹلس ہُنڈا کارز پاکستان نے اپنی مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمت میں 30 ہزار سے ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان کیا تھا، جبکہ اس سے قبل کمپنی نے جنوری میں 50 سے 60 ہزار روپے اور مارچ میں 20 سے ایک لاکھ روپے پہلے ہی اضافہ کردیا تھا۔

اس کے علاوہ انڈس موٹرز کمپنی نے بھی رواں برس تین مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی برقی گاڑیاں، جو سوزوکی مہران سے سستی

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی نہ ہونے کے باوجود ایک تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت بالترتیب ایک ہزار 8 سو 50 اور ایک ہزار 5 سو 86 روپے کم ہوگئی ہے۔

اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں روپے کی بہتر ہوتی قدر کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی 21 جولائی سے بدستور جاری ہے۔

21 جولائی سے اب تک ایک تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 5 ہزار 5 سو 50 روپے اور 4 ہزار 7 سو 58 روپے کمی ہوئی ہے۔


یہ خبر 31 جولائی 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024