• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

وٹامن بی ٹو کی کمی کی 6 علامات

شائع July 31, 2018
فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک

وٹامن بی ٹو (Vitamin B2) ہمارے جسم میں موجود 8 بی وٹامنز میں سے ایک اہم وٹامن مانا جاتا ہے۔

وٹامن بی ٹو کا کام جسم میں صحت مند بلڈ سیلز (خون کے خلیے) بنانا ہے جو آنکھوں اور جلد کو بہتر بنانے میں مددگار ہیں جبکہ اینرجی لیول کو بھی بڑھاتا ہے۔

یہ میٹابولزم کو بھی بہتر بنانے میں مددگار ہے، حاملہ خواتین کی ہڈیوں کو مضبوط کرنے اور بچے کی اعضابی مضبوطی کے لیے بھی وٹامن بی ٹو نہایت اہم ہیں۔

جسم میں وٹامن بی ٹو کی کمی ہونا آسان نہیں، کیوں کہ تقریباً ہر فوڈ آئٹم میں وٹامن بی ٹو موجود ہوتا ہے اس کے باوجود وہ افراد جن کا وزن کم ہو، یا جن کا ہاضمے کا نظام عموماً خراب رہتا ہو، ان میں وٹامن بی ٹو کی کمی دیکھی جاسکتی ہے۔

وٹامن بی ٹو کی کمی کی چند علامات یہ ہیں:

1- کمزوری یا تھکاوٹ

2- مزاج میں تبدیلی

3- گلے میں درد

4- جلد کا پھٹنا

5- جلد کی سوزش

6- خون کی کمی

اپنی خوراک میں سبزیوں، انڈے، میوہ جات اور دودھ کو شامل کریں، ان میں موجود غذائیت جسم سے صر وٹامن بی ٹو کی کمی ہی دور نہیں کرے گی بلکہ صحت کو مزید بہتر بنائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024