• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

بھوجا طیارہ حادثہ:سول ایوی ایشن کا تحقیقاتی ٹیم کو فائل دینے سے انکار

شائع July 31, 2018

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے 2012 میں ہونے والےبھوجا ایئرلائن کے طیارہ حادثے کی تفتیش کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم سے تعاون کرنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ تحقیقاتی ٹیم حال ہی میں کراچی سے واپس اسلام آبادلوٹی ہے، جہاں انہوں نے سی اے اے کے ڈائریکٹوریٹ فلائٹ اسٹینڈرڈ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ، تاہم انہوں نے بھوجا ایئر حادثے کی فائل کے لیے کی گئی درخواست کو رد کردیا۔

خیال رہے کہ ایئر لائنز کے آپریشن کے حوالے سے درخواستوں کی فائلز مرتب کرنا ڈی ایف سی کی ذمہ داری ہے، جبکہ وہ طیاروں کی فٹنس ، ایئرلائنز کو جاری کردہ لائسنس اور سرٹیفکیٹ کے حوالے سے ریکارڈ بھی مرتب رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھوجا طیارہ حادثے کی ذمہ دار انتظامیہ قرار

خیال رہے کہ20 اپریل 2012 کو کراچی سے اسلام آباد جانے والی بھوجا ایئر کی فلائٹ نمبر بی4-213 بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے قبل اسلام آباد کے نواحی گاؤں حسین آباد گاؤں میں حادثے کا شکار ہوگئی تھی ، جس کے نتیجے میں کریو اراکین سمیت تمام مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے بھوجا ایئر لائن کے مالک سمیت کئی افراد کے خلاف کورل پولیس نے جرم کا مقدمہ درج کیا تھا، اور اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق حادثےکی تحقیقات کے لیے کمیشن بھی قائم کیا گیا تھا۔

کمیشن کی رپورٹ میں بھوجاایئر کے مالک اور فضائی کمپنی کے عملے کے ساتھ سی اے اے حکام کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا ، اور رپورٹ میں ملزمان قرار دیے گئے افراد کے خلاف ایک اور مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: طیارہ حادثہ: پانچ سال بعد بھوجا ایئر مالکان کے خلاف مقدمہ درج

اس ضمن میں ایک عہدیدار نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ رپورٹ کی روشنی میں حادثے کی مزید تحقیقات کے لیے تفتیشی ونگ کے تحت سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم قائم کی گئی تھی، جو ڈی ایف سی اسے بھوجا ایئر کی فائل حاصل کرنے کی کوشش کررہی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فائل میں موجود دستاویزات سے حادثے میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی، اس لیے تفتیشی اہلکار فائل پر خصوصی توجہ دے رہے تھے،تاہم ٹیم کے کراچی سے واپس لوٹنے پر علم ہوا کہ فائل تک رسائی دینے سے انکار کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اب ٹیم کے چیئرمین، سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل کو تفیتشی ٹیم کے سامنے فائل کے ہمراہ پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کر یں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھوجا طیارہ حادثہ، پائلٹ آٹومیشن ڈیک سے ناواقف تھے، رپورٹ

اس ضمن میں ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ بھوجا ایئر کے چیئرمین، چیف ایگزیکٹو، ڈائریکٹر ، مینیجنگ ڈائریکٹر ، ڈائریکٹر نارتھ، چیف فنانس آفیسر، مارکیٹنگ ڈائریکٹر، ایم آئی ایس ڈائریکٹر، انجینئرنگ ڈائریکٹر سمیت 9 مشتبہ افراد کے واررنٹ جاری ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد میں سے 5 افراد پاکستان چھوڑ چکےہیں تاہم وہ اشتہاری قرار دیےجاچکے ہیں اور ان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ کے اجرا کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ مقدمے میں نامزد 4 دیگر ملزمان نے اسلام آباد کی ماتحت عدالت سے ضمانت حاصل کرلی ہے۔


یہ خبر 31 جولائی 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024