‘این اے 13 مانسہرہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکی جائے‘
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن سے این اے 13 مانسہرہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کی درخواست کی ہے
ان کا کہنا تھا کہ این اے 13 میں دو مرتبہ ری کائونٹنگ ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ری کائونٹنگ میں آزاد امیدوار صالح محمد کے 40 ووٹ بڑھ گئے ہیں اور الیکشن کمیشن اب یہ سلسلہ بند کروائے۔