• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

انڈونیشیا میں زلزلے سے تباہی

شائع July 29, 2018

ایشیا کے جنوب مشرق میں واقع ملک انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے نے تباہی مچادی۔

انڈونیشیا کے سیاحتی مقام لومبوک میں گزشتہ روز 6.4 شدت کا زلزلہ آیا جس نے علاقے میں تباہی مچاہتے ہوئے 14 افراد کی جان لے لی، جبکہ 160 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

خوفناک زلزلے سے اس جزیرے پر موجود عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ ہزاروں کی تعداد میں افراد بے گھر ہوگئے۔

لومبوک جزیرہ اپنے خوبصورت ساحل اور ہائیکنگ کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے جہاں ہر سال بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 تھی جس کا مرکز لمبوک کے شمال 50 کلومیٹر دور تھا۔

جیولوجیل سروے کے مطابق زلزلے کے بعد بھی 60 سے زائد چھوٹے زلزلے آئے جس میں سب سے زیادہ شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔

شہری اپنے تباہ شدہ مکان کے سامنے کھڑے ہیں — فوٹو، اے پی
شہری اپنے تباہ شدہ مکان کے سامنے کھڑے ہیں — فوٹو، اے پی