• KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:46pm
  • LHR: Asr 4:33pm Maghrib 6:18pm
  • ISB: Asr 4:38pm Maghrib 6:24pm
  • KHI: Asr 5:02pm Maghrib 6:46pm
  • LHR: Asr 4:33pm Maghrib 6:18pm
  • ISB: Asr 4:38pm Maghrib 6:24pm

عمران خان "کرکٹ سے سیاست تک"

شائع July 29, 2018 اپ ڈیٹ August 1, 2018

بالاآخر 22 سالہ جدو جہد آخر کام کر گئی اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لیے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار دکھائی دے رہی ہے لیکن ان کی کامیابیوں کے سفر کی ایک لمبی داستان بھی ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'کسی حلقے میں آپ کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے تو ہم آپ کی پوری مدد کریں گے اور جس حلقے کو کہیں گے اس کو کھولیں گے۔'

انہوں نے کہا کہ اللہ نے انہیں موقع فراہم کیا ہے وہ اپنے خواب کو پورا کر سکیں، پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے تاہم اب دوسرے مرحلے میں اپنے منشور پر عمل درآمد کریں گے۔

وہ پشتونوں کے مشہور قبیلے نیازی سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن ان کی والدہ شوکت خانم صاحبہ زیادہ ترمیانوالی میں سکونت پزیر رہیں، وہ اکرام اللہ خان نیازی کے اکلوتے بیٹے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
وہ پشتونوں کے مشہور قبیلے نیازی سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن ان کی والدہ شوکت خانم صاحبہ زیادہ ترمیانوالی میں سکونت پزیر رہیں، وہ اکرام اللہ خان نیازی کے اکلوتے بیٹے ہیں — فوٹو: اے ایف پی