• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

بھارت میں 7 سالہ بچی کا ریپ، قتل

شائع July 29, 2018

بھارتی ریاست راجھستان میں 7 سالہ بچی کو ریپ کے بعد گلہ گھونٹ کر قتل کردیا گیا۔

دی ہندو میں شائع رپورٹ کے مطابق بچی 2 روز قبل لاپتہ ہو گئی تھی تاہم ہفتے کی رات بچی کی لاش گھر کے پاس سے برآمد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ریپ کے بڑھتے واقعات، لڑکیاں دفاع کیلئے اقدامات پر مجبور

ابتدائی طبی رپورٹ میں بچی کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہو گئی، جس کے بعد مقتولہ کے والدین نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا۔

اس حوالے سے والدین نے بتایا کہ ثقافتی تہوار منانے کے بعد ان کی بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی اور اسی دوران ہی وہ لاپتہ ہو گئی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کی لاش گھر سے تقریباً 200 میڑ دور ملی۔

مزید پڑھیں: بھارت میں 100 سالہ خاتون کا ’ریپ‘

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ضلع جھلاور کے سپرنٹنڈنٹ پولیس آنند شرما نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہوگئی جبکہ کوٹہ سے فرانزک ٹیم کو طلب کیا گیا ہے جو تحقیقات میں مدد دے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024