• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’پریانکا نے اچانک بھارت چھوڑ کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا‘

شائع July 28, 2018
بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا —۔
بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا —۔

جہاں بولی وڈ ہدایت کار علی عباس ظفر نے پریانکا چوپڑا کی آنے والی زندگی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا، وہیں فلم ’بھارت‘ کے پروڈیوسر نکھل نامت اداکارہ نے اچانک فلم چھوڑنے پر خوش نہیں۔

انڈیا میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’بھارت‘ کے پروڈیوسر نکھل نامت کا پریانکا چوپڑا پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پریانکا چوپڑا کا اس طرح اچانک فلم کو چھوڑنا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی منگنی کی خبروں کی بھی تصدیق کردی۔

نکھل نامت کا کہنا تھا کہ ’پریانکا نے ہمیں صرف دو دن قبل بتایا کہ انہیں اپنی منگنی کے باعث فلم چھوڑنی پڑ رہی ہے، انہوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا‘۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا نے ’بھارت‘ میں کام سے انکار کردیا

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا جلد امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ شادی کرنے جارہی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے کسی نئی فلم کو سائن نہیں کیا۔

وہ فلم بھارت میں اپنے کردار کی شوٹنگ رواں سال ستمبر میں شروع کرنے والی تھیں، تاہم اس سے قبل ہی انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

ہدایت کار علی ظفر عباس نے بھی اس حوالے سے ایک ٹویٹ کی تھی۔

اپنی ٹویٹ میں علی نے بتایا کہ ’ہاں پریانکا اب بھارت فلم کا حصہ نہیں، اور اس کی وجہ بہت زیادہ خاص ہے، انہوں نے بالکل صحیح وقت پر ہمیں اپنے فیصلے کا بتادیا، اور ہم ان کے لیے بےحد خوش ہیں، ٹیم بھارت کی دعائیں ہیں کہ پریانکا چوپڑا کو ان کی زندگی میں بےحد خوشیاں ملیں‘۔

اس ٹویٹ میں علی عباس نے پریانکا اور نک کی شادی پر بھی اشارہ کیا تھا۔

فلم ’بھارت‘ 2014 کی جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔

اس فلم میں 60 سال کا دور دکھایا جائے گا، جس میں سلمان خان 5 الگ انداز کے لکس میں نظر آئیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر نے پریانکا کی جگہ دوسری اداکارہ کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

علی عباس ظفر نے ٹویٹ میں بتایا کہ وہ بہت جلد فلم کی مرکزی اداکارہ کے نام کا اعلان کریں گے۔

رپورٹس ہیں کہ فلم میں کترینہ کیف یا جیکولین فرنینڈز کو کاسٹ کرنے کا سوچا جارہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پریانکا چوپڑا نے فلم ’بھارت‘ میں کام سے تو انکار کردیا، تاہم وہ اس وقت اپنی بولی وڈ فلم ’دی سکائے از پنک‘ کی شوٹنگ کررہی ہیں، جس میں ان کے ہمراہ فرحان اختر اور زائرہ وسیم کام کرتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا کی فلم ‘اسکائی از پنک‘

اس فلم کی شوٹنگ کا بھی آغاز ہوچکا ہے، فلم کی ہدایات شونالی بوس دے رہی ہیں۔

فلم کی شوٹنگ کی ایک ویڈیو بھی رائے کپور فلمز کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی۔

فلم میں پریانکا چوپڑا اور فرحان اختر میاں بیوی کا کردار ادا کریں گے، جبکہ زائرہ وسیم ان کی بیٹی بنیں گی۔

اس فلم کی کہانی سچے واقعے اور چند سال قبل شائع ہونے والی بھارتی کتاب ’دی لٹل اپیفینیز‘ سے لی گئی ہے۔

یہ کتاب بھارت کی موروثی بیماری میں مبتلا بچی عائشہ چوہدری نے اپنی زندگی اور مشکلات پر لکھی تھی اور یہ فلم بھی دراصل اسی لڑکی کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے۔

عائشہ چوہدری پیدائشی طور پر مدافعتی کمی اور نظام ہاضمہ کی موروثی بیماری میں مبتلا تھی، جس وجہ سے ان کے پھیپھڑوں میں کینسر سمیت دیگر اعضاء میں بھی موروثی بیماریاں پیدا ہوگئیں تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024