• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پیپلز پارٹی کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

شائع July 27, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری، اسلام آباد میں ہونے والی ملٹی پارٹی کانفرنس (ایم پی سی) میں شرکت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو ایم پی سی کے حوالے سے پہلے سے نہیں بتایا گیا تھا اور پارٹی کی نظر میں اس کانفرنس میں شرکت کی ضرورت نہیں ہے، ہماری قیادت اس معاملے پر کراچی میں بیٹھ کر اپنا فیصلہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ (ن) نے پارلیمنٹ کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر اپنا سیاسی لائحہ عمل خود تیار کرے گی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے علاوہ تمام بڑی جماعتوں کو متوجہ کرتے ہوئے مبینہ دھاندلی کے مسئلے پر ملٹی پارٹی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے انتخابات ’چوری‘ شدہ اور نتائج ’ مشکوک ‘ قرار دے دیے

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرنے کے حوالے سے فیصلہ ایم پی سی میں کیا جائے گا۔

تاہم انہوں نے کہا تھا کہ ’مسلم لیگ (ن) ملک میں انتشار پھیلانے کی سیاست نہیں کرے گی بلکہ ہم دھاندلی کے مسئلے پر متحدہ سیاسی محاذ بنانا چاہتے ہیں، تمام جماعتیں جمعے کے روز اسلام آباد میں مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی، ہم دھاندلی پر حلقوں کی بنا پر شواہد پیش کریں گے اور ایم پی سی کے بعد ایک سفید پرچہ جاری کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024