• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کرینہ کپور خان کے ریمپ پر جلوے

شائع July 27, 2018
کرینہ کپور کو ریمپ کی کوئین بھی کہا جاتا ہے —۔
کرینہ کپور کو ریمپ کی کوئین بھی کہا جاتا ہے —۔

بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ریمپ کوئین بھی مانی جاتی ہیں۔

اداکارہ انڈیا کوچیور ویک کے ریمپ پر ڈیزائنر فالگونی اینڈ شین پی کوک کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔

جس کے بعد اپنی خوبصورت ریمپ واک اور شاندار انداز سے انہوں نے سب کو اپنا دیوانہ بنادیا۔

اس دوران کرینہ کپور خان نے سنہری رنگ کا لہنگا پہنا تھا، جو ڈیزائنرز کے شو کے لیے شو اسٹاپر بنیں۔

مزید پڑھیں: جب کرینہ نے حمل کو کام کے آڑے نہیں آنے دیا

انڈیا کوچیور ویک میں اپنی نمائش کی گئی کلیکشن کے لیے ڈیزائنر کا مڈ ڈے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’یہ کلیکشن آج کے دور کی خواتین کے لیے ہے، ماڈرن دلہنیں ایسے لباس زیب تن کرسکتی ہیں‘۔

کرینہ کے اس شاندار انداز کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور خان نے 2016 میں ڈیزائنر سبیاسچی کے لیے بھی ریمپ پر واک کی تھی، اس دوران وہ حاملہ تھیں، اور یہی وجہ ہے کہ وہ فیشن شو بےحد مقبول ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024