• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

متوقع کامیابی پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا ملک بھر میں جشن

شائع July 25, 2018

عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اب تک آنے والے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو سبقت حاصل ہے۔

اور یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے متوقع انتخابی کا جشن منانا شروع کردیا ہے۔

ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا جارہا ہے بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ انہوں نے ووٹنگ کا وقت ختم ہوتے ہی جشن منانا شروع کردیا تھا۔

یہاں تک کہ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ٹوئیٹ بھی کردیا کہ قوم کو نیا پاکستان مبارک، وزیراعظم عمران خان۔

حتمی نتائج کیا آتے ہیں، یہ ابھی کہنا مشکل ہے مگر پی ٹی آئی کے جشن کی تصاویر ضرور آپ دیکھ سکتے ہیں۔

تحریک انصاف کو اس وقت بیشتر نشستوں پر غیر حتمی اور غیر سرکاری  نتائج کے مطابق برتری حاصل ہے — اے ایف پی فوٹو

متوقع کامیابی کے جشن کا ابھی سے آغاز ہوگیا ہے — اے ایف پی فوٹو

تحریک انصاف کے کارکنوں نے متوقع کامیابی کو دیکھتے ہوئے جشن منانا شروع کردیا، لاہور کی اس تصویر جیسے مناظر متعدد شہروں میں دیکھنے میں آرہے ہیں— اے ایف پی فوٹو

حتمی نتائج کب تک سامنے آئیں گے وہ تو ابھی بتانا مشکل ہے مگر بظاہر تحریک انصاف دیگر کے مقابلے میں زیادہ نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوسکتی ہے — اے ایف پی فوٹو

پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر بھی ٹوئیٹ میں کہا گیا کہ پاکستانیوں کیا آپ وزیراعظم عمران خان کے لیے تیار ہیں؟— اے ایف پی فوٹو

لاہور میں انتخابی معرکے کے حتمی نتائج تو سامنے نہیں آئے مگر پی ٹی آئی کارکنوں کو توقع ہے کہ کامیابی ان کی جماعت کے ہی قدم چومے گی — اے ایف پی فوٹو

درحقیقت جشن کا آغاز تو پولنگ ختم ہوتے ہی ہوگیا تھا — اے ایف پی فوٹو

کراچی میں پی ٹی آئی کارکنوں نے آتشبازی کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا — پی پی آئی فوٹو

اسلام آباد میں بھی متوقع کامیابی نے کارکنوں کے جوش و خروش سے بھر دیا — آن لائن فوٹو

پی ٹی آئی کے کارکنوں کا جشن مناتے ہوئے ایک انداز — اے پی فوٹو

اکثر مقامات پر پی ٹی آئی کارکن ایک جگہ اکھٹے ہوکر ٹی وی پر انتخابی نتائج دیکھ رہے ہیں — اے پی فوٹو

پی ٹی آئی کارکنوں کو جماعت کی کامیابی کا مکمل یقین ہے — اے پی فوٹو

گزرتے وقت کے ساتھ تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہوتی جارہی ہے — اے ایف پی فوٹو

پشاور سے لے کر کراچی تک پی ٹی آئی کارکنوں جشن منارہے ہیں — اے ایف پی فوٹو

تحریک انصاف کی کامیابی کے لیے نوجوانوں کے کردار کو نظرانداز کرنا ناممکن ہے — اے ایف پی فوٹو

مختلف شہروں میں نتائج واضح ہونے پر ریلیاں نکلیں — اے ایف پی فوٹو

جشن کا ایک اور منفرد انداز — اے ایف پی فوٹو

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کا جشن — اے ایف پی فوٹو

آتشبازی کے مظاہرے کئی شہروں میں دیکھنے میں آئے— اے پی فوٹو

اکثر جگہوں پر نوجوانوں نے بھنگڑے بھی ڈالے — اے پی فوٹو