• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 4:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 4:32pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 4:37pm
Live Election 2018

فوج کو وزارت خزانہ نے 9 ارب روپے ادا کیے، سیکریٹری ای سی پی

شائع July 25, 2018

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سیکریٹری بابر یعقوب فتح نے کہا ہے کہ انتخابات میں سب سے زیادہ اخراجات عملے کی تربیت میں ہوئے جبکہ پاک فوج کو سیکیورٹی کی مد میں 9 ارب روپے ادا کیے گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابریعقوب نے کہا کہ پہلے بیلٹ پیپر کے لیے سستا کاغذ استعمال ہوتا تھا لیکن اس مرتبہ مہنگا کاغذ استعمال ہوا ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدواروں کو 10 روز کے اندر انتخابات میں اپنے اخراجات کی تفصیلات جمع کروانا ہوں گی۔

انھوں نے واضح کیا کہ اپنے اخراجات کی تفصیلات جمع کروانے والے امیدواروں کا نوٹی فیکیشن جاری ہو گا۔

رپورٹ: فہد چوہدری

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025