• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی تصاویر

شائع July 25, 2018

عام انتخابات کے موقع پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 31 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا مشرقی بائی پاس پر اس وقت ہوا جب پولیس کے ایک سینئر افسر کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔

آئی جی پولیس بلوچستان محسن بٹ نے اس دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے ڈی آئی جی کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے 8 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی ہے— اے پی فوٹو

دھماکا مشرقی بائی پاس پر اس وقت ہوا جب پولیس کے ایک سینئر افسر کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا— اے ایف پی فوٹو

دھماکے کے بعد رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا— اے پی فوٹو

دھماکا ایک پولنگ اسٹیشن ’تعمیر نو ماڈل اسکول‘ کے قریب فورسز کے قافلے پر ہوا، جہاں اسکول میں پولنگ کا عمل جاری تھا، جو دھماکے سے معطل ہوگیا— اے ایف پی فوٹو

انتخابات کے موقع پر کوئٹہ میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے میں پولیس اہلکاروں سمیت 30 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے— اے ایف پی فوٹو

یاد رہے کہ صوبہ بلوچستان گزشتہ کافی عرصے سے دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اور یہاں متعدد واقعات میں سیکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں— اے پی فوٹو

آئی جی پولیس بلوچستان محسن بٹ نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے ڈی آئی جی کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی— اے پی فوٹو