• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
Live Election 2018

ناز بلوچ اپنی والدہ کے ہمراہ ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچیں

شائع July 25, 2018

پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر کراچی کے حلقہ پی ایس 127 پر انتخاب لڑنے والی ناز بلوچ نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا۔

ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے اپنی اور اپنی والدہ کی تصاویر اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

ناز بلوچ پیپلزپارٹی سے قبل تحریک انصاف سے وابستہ تھیں، تاہم گزشتہ برس انہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں خواتین کو پارٹی کے فیصلوں کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ناز بلوچ تحریک انصاف میں مرکزی نائب صدر کے عہدے پر موجود تھیں اور پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی دیکھ رہی تھیں۔

ناز بلوچ نے 2013 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 میں پی ٹی آئی کی جانب سے بحیثیت اُمیدوار حصہ لیا تھا، تاہم انہیں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سہیل منصور خواجہ کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024