لاہور میں ووٹر کو تھپڑ مارنے والا پولیس اہلکار معطل
لاہور: قومی اسمبلی کی نشست 132 کے انتخابی حلقے میں ووٹر پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار معطل کردیا گیا
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولنگ اسٹیشن پر تعینات پولیس اہلکاروں نے نعمت نامی ووٹر پولنگ اسٹیشن سے باہر دھکیلا اور ایک اہلکار نے ووٹر کو متعدد مرتبہ تھپڑ مارے۔
تاہم پولیس اہلکاروں کی جانب سے ووٹر کو تھپڑ مارنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے تشدد کرنے والے اہلکارکو فوری معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے انصاف فراہم کرنے کی یقینی دہانی کرائی۔