• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شیاؤمی نے اینڈرائیڈ ون پروگرام کے 2 اسمارٹ فونز متعارف

شائع July 24, 2018
می اے 2 — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
می اے 2 — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاﺅمی نے گوگل کے اینڈرائیڈ ون پروگرام کے لیے 2 اسمارٹ فونز می اے 2 اور می اے 2 لائٹ متعارف کرا دیئے ہیں۔

اینڈرائیڈ ون پروگرام بنیادی طور پر کم فیچرز والے فونز کے لیے پیش کیا گیا تھا مگر می اے 2 مڈ رینج فون ہے جس میں اسٹاک اینڈرائیڈ 8.1 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

گزشتہ سال کے می اے 1 کی طرح جو کہ صرف چین میں دستیاب می فائیو ایکس پر مبنی تھا، می اے 2 بھی ہارڈ وئیر کے لحاظ سے می 6 ایکس جیسا ہے۔

دونوں فونز میں 6 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے جو کہ 18:9 ریشو کے ساتھ ہے۔

اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر، 12 اور 20 میگا پکسل کے ڈوئل رئیر کیمرے، 20 میگا پکسل سیلفی کیمرہ، چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی اور 3000 ایم اے ایچ بیٹری نمایاں فیچرز ہیں۔

می اے 2 میں 32 سے 128 جی بی اسٹوریج اور 4 سے سکس جی بی ریم دی جائے گی۔

اس کے مقابلے میں می اے 2 لائٹ چھوٹا اور سستا ورژن ہے جس میں 5.84 انچ کا ڈسپلے آئی فون ایکس جیسے نوچ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

می اے 2 لائٹ — فوٹو بشکریہ شیاؤمی
می اے 2 لائٹ — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس میں اسنیپ ڈراگون 625 پراسیسر موجود ہے جبکہ بیک پر 12 اور 5 میگا پکسل کیمرے ہیں۔

سیلفی کے لیے 5 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری اور مائیکرو یو ایس بی چارجنگ دی گئی ہے۔

اس فون میں 64 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم دیئے گئے ہیں۔

می اے 2 کو اسپین میں سب سے پہلے متعارف کرایا گیا ہے جس کے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 249 یورو (37 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 279 یورو (لگ بھگ 42 ہزار روپے) اور سکس جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 349 یورو (52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی۔

می اے 2 لائٹ کا تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ورژن 179 یورو (26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ فور جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 229 یورو (34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024