Live Election 2018

'انتخابات کے دوران کوئی افغان پاکستان میں داخل نہیں ہوگا'

شائع July 24, 2018 اپ ڈیٹ January 29, 2019

بلوچستان میں حکومت نے انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے اقدامات اور الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے چمن میں پاک-افغان سرحد کو 3 روز کے لیے بند کردیا۔

بلوچستان فرنٹئیر کور کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ‘انتخابات کے دوران کسی بھی افغان باشندے کو ملک میں پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی’۔

انتخابات کے دوران افغان سرحد کے قریب بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہے گی جبکہ دیگر اضلاع آواران، خضدار، تربت اور دیگر حساس علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس بدستور معطل رہے گی۔

بلوچستان میں قائم 5 ہزار پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک ہزار 768 پولنگ اسٹیشنز کو ‘انتہائی حساس’ اور 768 کو ‘حساس’ قرار دیا گیا ہے۔

بلوچستان پولیس کے ڈی آئی جی رزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران کوئٹہ اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی کے لیے 6 ہزار 300 پولیس اہلکار اور 3 ہزار 500 ایف سی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

رپورٹ: سید علی شاہ

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 مارچ 2025
کارٹون : 24 مارچ 2025