• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

میرا اداکارہ وینا ملک کی زندگی پر فلم بنانے کی خواہاں

شائع July 24, 2018
یہ دونوں اداکارائیں ٹونائٹ ود ایچ ایس وائے میں جلوہ گر ہوئیں —۔
یہ دونوں اداکارائیں ٹونائٹ ود ایچ ایس وائے میں جلوہ گر ہوئیں —۔

اسکینڈل کوئین میرا اپنے متعدد انٹرویوز میں اداکاری کے بعد فلموں کی ہدایات دینے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں، تاہم اب تک انہوں نے کسی بھی پروجیکٹ کا اعلان نہیں کیا۔

البتہ اب فلم ’ہوٹل‘ کی اداکارہ نے بتایا کہ وہ سوانح حیات پر مبنی فلم کی ڈائیریکشن کرنا چاہتی ہیں، وہ یہ کسی اور پر نہیں بلکہ اداکارہ وینا ملک کی زندگی پر مبنی فلم ہوگی۔

اداکارہ میرا اور وینا ملک دونوں پاکستانی ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کے شو ’ٹونائٹ ود ایچ ایس وائے‘ میں ایک ساتھ شریک ہوئیں۔

اس شو میں وینا نے اپنے کیریئر اور ماضی کے حوالے سے بات کی، جبکہ میرا نے وینا ملک کی زندگی پر فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جس پر شو کے میزبان ایچ ایس وائے نے اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھی دی۔

جبکہ انہوں نے اس سوانح حیات کا نام ’میں بنوں کی وینا‘ رکھنے کے خیال کا اظہار کیا۔

میرا نے یہ بھی کہا کہ وینا ملک بہت مقبول اداکارہ ہیں جن کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں اور سفر کے دوران اکثر و بیشتر لوگ انہیں وینا ملک سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کہ وینا ملک کی زندگی بھی اسکینڈلز سے بھری ہوئی ہے۔

اور اگر ان پر فلم بنائی گئی تو واقعی یہ کافی انٹرٹیننگ ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025