بلاول بھٹو کی انتخابی مہم پر تعریف اور تنقید ساتھ ساتھ
انتخابات 2018 کی انتخابی گزشتہ شب اختتام پذیر ہوگئی اور مہم کے آخری لمحات میں جہاں ایم کیو ایم نے کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا تو وہی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو سندھ میں جلسے کرتے نظر آئے۔
بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کے آخری خطاب کے حوالے سے ان کی بہن آصفہ بھٹو نے بھی ان کی تعریف کی۔
ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں بلاول بھٹو کا ناقابل یقین حتمی خطاب کیا اور لوگوں نے جو محبت اور توانائی دکھائی وہ ان کے امن و محبت کے پیغام کی تصدیق کرتی ہے۔
تاہم جہاں ایک طرف ان کی تعریف کی گئی تو دوسری طرف دیگر جماعتوں سے وابستہ افراد کی جانب سے تنقید بھی کی گئی۔
ایک صارف جواد بشیر نے لکھا کہ کھانے کو روٹی نہیں پہننے کو جوتا اور کپڑا نہیں منہ دھونے اور پینے کو پانی نہیں پھر بھی پیپلز پارٹی کے نئے اور چمکتے جھنڈے اور پوسٹرز پکڑے ہیں۔
اس قوم کی یہ حالت اور انکی ترجیحات دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے۔