لاہور میں نالے سے سیکڑوں شناختی کارڈ برآمد
لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ 125 میں نالے کے قریب سے بڑی تعداد میں شناختی کار برآمد کرلیے گئے۔
انتخابات سے ایک روز قبل این اے 125 میں شفیق آباد یوسی 50 بند پار میں نالے کے قریب سے درجنوں شناختی کارڈ ملے۔
شناختی کارڈ کے ملنے کے بعد ہی علاقہ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ انتخابات میں صرف چند گھنٹے باقی ہیں، ایسے موقع پر اس طرح شناختی کارڈ برآمد ہونا انتخابات کی شفافیت پر ایک سوالیہ نشان ہیں۔